ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) سی ای او شمشیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور فلاح کے لیے بوائز سکاؤٹ کی خدمات قابل ذکر ہیں قومی تحریک ہو یا یا پھر قومی تہوار بوائز سکاؤٹ کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں یہ بات انہوں نے گذشتہ روز جشن آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرانے کے بعد بوائز سکاؤٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ حکومتی ہدایت کے مطابق بہت جلدکورونا ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے تاکہ نوجوان تعلیم کے زیور سے باضابطہ طور پر مستفید ہو سکیں اس موقع پر ریجنل سکاؤٹ ٹرینر ملک عرفان، امجد نیاز عاربی نے بوائز سکاؤٹ کے ہمراہ پریڈ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلامی دی اور شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے بھی لگائے امجد نیاز عاربی نے بتایا کہ بوائز سکاؤٹ کے جوان قومی خدمات کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور انشاء اللہ تعلیمی ادارے کھولتے ہیں اپنی تربیتی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے ملکی خدمات میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔