• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ساجد ظفرڈال کا ایک روزہ دورہ لیہ

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاوا اور پی ٹی آئی رہنمابشارت رندھاوا کے بھائی مرحوم عارف رندھاوا کی ناگہانی وفات پرتعزیت

webmaster by webmaster
جون 30, 2020
in لیہ نیوز
0
کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ساجد ظفرڈال کا ایک روزہ دورہ لیہ

لیہ( صبح پا کستان )کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ساجد ظفرڈال کا ایک روزہ دورہ لیہ۔ڈی سی کمپلیکس میں اجلاس کی صدارت ،ڈی ایچ کیوہسپتال اور ککڑوالا پل پر ہیڈریگولیٹری کا معائنہ کیا۔تفصیل کے مطابق کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ساجد ظفرڈال نے ضلع لیہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔

کمشنر ساجد ظفرڈال نے ڈی سی کمپلیکس میں ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اظفر ضیائ، اے ڈی سی آر فیاض احمدندیم،اے ڈی سی جی اشفا ق سیال،اسسٹنٹ کمشنر رز نیازاحمدمغل،سلیمان لون وآصف اقبال اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اجلا س میں ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے ضلع میں جاریسڑکات ،واٹرسپلائی،صحت ،سیوریج،تعلیم،سپورٹس ،انہار،لوکل گورنمنٹ،اوقاف ،بجلی کی فراہمی کے ترقیاتی منصوبوں بارے پر کام کی رفتار،فنڈز کے استعمال،میٹریل بارے بریفنگ دی۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح وبہبوداوران کو بنےادی سماجی سہولےات کی فراہمی کے لئے بھرپوراقدامات اُٹھارہی ہے جسے پورا کرنے کے لیے ضلع کے تمام افسران ہمارے دست و بازو بنتے ہوئے اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں معےارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا اس لیے معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بناکر شفاف انداز میں کام بروقت پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔انہوں نے مزید کہا اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں ہوگی عوامی شکایات یا ناقص میٹریل کے استعمال پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس موقع پر کمشنر ساجدظفرڈال کو ضلع لیہ میں کورونا ایس او پی پر عمل درآمد کے سلسلہ میں بتایاگیا کہ مارکیٹوں ،ہوٹلوں ،بازاروں ،بس سٹینڈ و مسافرگاڑیوں میںآگہی دینے ، جراثیم کش سپرے کرنے اور چیکنگ کاموثر سلسلہ جاری ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔کمشنر ڈی جی خان ڈویژن نے ڈی ایچ کیوہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیااور سہولیات کاجائزہ لیا ۔ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان نے فراہم کی جانے والے طبی سہولیات ،ادویات ،لیبارٹری ٹیسٹ اور کورونا آئسولیشن روم بارے تفصیلی بریفنگ دی جس پر کمشنر ساجدظفر ڈال نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوے ایم ایس کو انہی خطوط پر عوام کی خدمت کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں انہوں نے کمشنر ڈی جی خان ڈویژن نے کلین گرین مہم کے سلسلہ میں تھانہ صدر کے اطراف میں لگائے گئے پودوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کلین گرین مہم کی کامیابی کے اسی طرح پودے لگانے کا سلسلہ جاری رکھاجائے۔کمشنر ڈی جی خان ساجد ظفر ڈال نے بعدازاں ککڑوالا پل پرہیڈریگولیٹری کامعائنہ کیا۔اس موقع پرممکنہ سیلاب کے پیش نظرپیشگی کی گئی تیاریوںبارے بندکے پشتے مضبوط کرنے ،کنٹرول روم قائم کرنے ،کشتیوں اور ممکنہ متاثرہونے والے مواضعات کا ڈیٹااکٹھے کرنے ودیگر امور اور ہیڈریگولیٹری کی تکمیل سے ہزاروں ایکڑقیمتی زرعی اراضی کو سیلابی پانی سے محفوظ ہوجانے بارے بریفنگ دی گئی ۔کمشنر ڈی جی خان ساجد ظفر ڈال نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اپنی تیاری اولین ترجیح پررکھتے ہوئے ہمہ وقت چوکس رہے ۔انہوں نے کہااس سلسلہ میں مقامی افراد ،نمبردار،اساتذہ کرام ،معززین علاقہ پر رابطہ کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت پر رابطہ میں رہتے ہوئے بروقت امدادی کارروئیاں شروع کی جاسکےں۔انہوں نے اس موقع پر ہیڈریگولیٹری پر کام کی رفتارکاجائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جلدازجلد باقی کام کو مکمل کیاجائے اور انہیں رپورٹ پیش کی جائے ۔کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ساجد ظفرڈال نے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءاور اُنکی پوری ٹیم کو بہترانتظام و انصرام پر شاباش دی اور اسی طرح اپنے فرائض منصبی اداکرتے ہوئے عوام کی خدمت کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاوا اور پی ٹی آئی رہنمابشارت رندھاوا کے بھائی مرحوم عارف رندھاوا کی ناگہانی وفات پرتعزیت

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان ڈویژن عمران احمرصوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاوا اور پی ٹی آئی رہنمابشارت رندھاوا کے بھائی مرحوم عارف رندھاوا کی ناگہانی وفات پرتعزیت کے لیے چوک اعظم رندھاوا ہاﺅس گئے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءاور ڈی پی او حسن اقبال ہمراہ تھے ۔اس موقع پر کمشنر ساجد ظفر ڈال،آرپی او عمران احمر نے پی ٹی آئی رہنمابشارت رندھاواسے ان کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ وغم کواظہار کرتے ہوئے ان سے اظہارتعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبرجمیل کے لیے دعاکی۔اس موقع پر اے ڈی سی آر فیاض احمدندیم،اے ڈی سی جی اشفا ق سیال،اسسٹنٹ کمشنر رز نیازاحمدمغل،سلیمان لون،آصف اقبال ،معززین علاقہ موجود تھے

Tags: layyah news
Previous Post

”کبھی نہیں کہا میری کرسی مضبوط ہے ،آج نہیں تو کل مجھے بھی جانا ہے“وزیراعظم عمران خان

Next Post

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمران احمر کی لیہ آمد،بہترین کار کردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران و اہلکاران میں انعامات تقسیم

Next Post
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمران احمر کی لیہ آمد،بہترین کار کردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران و اہلکاران میں انعامات تقسیم

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمران احمر کی لیہ آمد،بہترین کار کردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران و اہلکاران میں انعامات تقسیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ( صبح پا کستان )کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ساجد ظفرڈال کا ایک روزہ دورہ لیہ۔ڈی سی کمپلیکس میں اجلاس کی صدارت ،ڈی ایچ کیوہسپتال اور ککڑوالا پل پر ہیڈریگولیٹری کا معائنہ کیا۔تفصیل کے مطابق کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ساجد ظفرڈال نے ضلع لیہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ کمشنر ساجد ظفرڈال نے ڈی سی کمپلیکس میں ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اظفر ضیائ، اے ڈی سی آر فیاض احمدندیم،اے ڈی سی جی اشفا ق سیال،اسسٹنٹ کمشنر رز نیازاحمدمغل،سلیمان لون وآصف اقبال اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اجلا س میں ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے ضلع میں جاریسڑکات ،واٹرسپلائی،صحت ،سیوریج،تعلیم،سپورٹس ،انہار،لوکل گورنمنٹ،اوقاف ،بجلی کی فراہمی کے ترقیاتی منصوبوں بارے پر کام کی رفتار،فنڈز کے استعمال،میٹریل بارے بریفنگ دی۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح وبہبوداوران کو بنےادی سماجی سہولےات کی فراہمی کے لئے بھرپوراقدامات اُٹھارہی ہے جسے پورا کرنے کے لیے ضلع کے تمام افسران ہمارے دست و بازو بنتے ہوئے اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں معےارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا اس لیے معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بناکر شفاف انداز میں کام بروقت پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔انہوں نے مزید کہا اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں ہوگی عوامی شکایات یا ناقص میٹریل کے استعمال پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس موقع پر کمشنر ساجدظفرڈال کو ضلع لیہ میں کورونا ایس او پی پر عمل درآمد کے سلسلہ میں بتایاگیا کہ مارکیٹوں ،ہوٹلوں ،بازاروں ،بس سٹینڈ و مسافرگاڑیوں میںآگہی دینے ، جراثیم کش سپرے کرنے اور چیکنگ کاموثر سلسلہ جاری ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔کمشنر ڈی جی خان ڈویژن نے ڈی ایچ کیوہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیااور سہولیات کاجائزہ لیا ۔ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان نے فراہم کی جانے والے طبی سہولیات ،ادویات ،لیبارٹری ٹیسٹ اور کورونا آئسولیشن روم بارے تفصیلی بریفنگ دی جس پر کمشنر ساجدظفر ڈال نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوے ایم ایس کو انہی خطوط پر عوام کی خدمت کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں انہوں نے کمشنر ڈی جی خان ڈویژن نے کلین گرین مہم کے سلسلہ میں تھانہ صدر کے اطراف میں لگائے گئے پودوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کلین گرین مہم کی کامیابی کے اسی طرح پودے لگانے کا سلسلہ جاری رکھاجائے۔کمشنر ڈی جی خان ساجد ظفر ڈال نے بعدازاں ککڑوالا پل پرہیڈریگولیٹری کامعائنہ کیا۔اس موقع پرممکنہ سیلاب کے پیش نظرپیشگی کی گئی تیاریوںبارے بندکے پشتے مضبوط کرنے ،کنٹرول روم قائم کرنے ،کشتیوں اور ممکنہ متاثرہونے والے مواضعات کا ڈیٹااکٹھے کرنے ودیگر امور اور ہیڈریگولیٹری کی تکمیل سے ہزاروں ایکڑقیمتی زرعی اراضی کو سیلابی پانی سے محفوظ ہوجانے بارے بریفنگ دی گئی ۔کمشنر ڈی جی خان ساجد ظفر ڈال نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اپنی تیاری اولین ترجیح پررکھتے ہوئے ہمہ وقت چوکس رہے ۔انہوں نے کہااس سلسلہ میں مقامی افراد ،نمبردار،اساتذہ کرام ،معززین علاقہ پر رابطہ کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت پر رابطہ میں رہتے ہوئے بروقت امدادی کارروئیاں شروع کی جاسکےں۔انہوں نے اس موقع پر ہیڈریگولیٹری پر کام کی رفتارکاجائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جلدازجلد باقی کام کو مکمل کیاجائے اور انہیں رپورٹ پیش کی جائے ۔کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ساجد ظفرڈال نے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءاور اُنکی پوری ٹیم کو بہترانتظام و انصرام پر شاباش دی اور اسی طرح اپنے فرائض منصبی اداکرتے ہوئے عوام کی خدمت کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاوا اور پی ٹی آئی رہنمابشارت رندھاوا کے بھائی مرحوم عارف رندھاوا کی ناگہانی وفات پرتعزیت کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان ڈویژن عمران احمرصوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاوا اور پی ٹی آئی رہنمابشارت رندھاوا کے بھائی مرحوم عارف رندھاوا کی ناگہانی وفات پرتعزیت کے لیے چوک اعظم رندھاوا ہاﺅس گئے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءاور ڈی پی او حسن اقبال ہمراہ تھے ۔اس موقع پر کمشنر ساجد ظفر ڈال،آرپی او عمران احمر نے پی ٹی آئی رہنمابشارت رندھاواسے ان کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ وغم کواظہار کرتے ہوئے ان سے اظہارتعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبرجمیل کے لیے دعاکی۔اس موقع پر اے ڈی سی آر فیاض احمدندیم،اے ڈی سی جی اشفا ق سیال،اسسٹنٹ کمشنر رز نیازاحمدمغل،سلیمان لون،آصف اقبال ،معززین علاقہ موجود تھے
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.