• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کیلئے 22 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کر دیا

webmaster by webmaster
جون 16, 2020
in First Page, لاہور
0
پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کیلئے 22 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کر دیا

لاہور ۔ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-21 کیلئے تقریبا 22 کھرب 40 ارب کا بجٹ اسمبلی میں پیش کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے سخت شور شرابہ اور نعرے بازی دیکھنے میں آئی۔وزیر خزانہ ہاشم بخت جوان نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کھرب 6 ارب روپے کورونا ریلیف کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ ہم آئندہ سال کے بجٹ کے لیے عوام سے تجاویز و سفارشات طلب کی تھیں جس کی روشنی میں اقدامات کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 20 سے زائد سروسزپر سیلز ٹیکس 16 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے، پراپرٹی بلڈر اور بلڈر نے 50 ار 100 روپے فی مربع گز ٹیکس وصول کرنے کی تجویز ہے۔ہاشم بخت جوان نے بتایا کہ مقامی حکومتوں کے بجٹ میں 10 ارب روپے اضافی رکھے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام معاشی مشکلات کے باوجود ہم نے کوشش کی ترقیاتی بجٹ میں کمی نہ کی جائے اس لیے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 337 ارب روپے کی رقم مختص کیے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ مالی سال میں ایسے منصوبے پیش کیے جائیں جس سے عوام کو روزگار میسر ہو اس سلسلے میں کمیونیٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے 15 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔

بجٹ تقریر میں انہوں نے بتایا کہ کاروبار میں آسانی کے لیے نوجوانوں کی فنی تربیت کے لیے 6 ارب 86 کروڑ روپے مختص کیے جارہے ہیں، اسکلز ڈیولپمنٹ کے لیے 4 ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 10 اضلاع میں غربت مٹاو¿ پروگرام کے لیے 2 ارب سے زائد مالیت کے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔

ہاشم جواں بخت نے بتایا کہ پنجاب میں خطِ غربت سے نیچے رہنے والوں کے لیے 5 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم مختص کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سکولوں کی اپگریڈیشن کے لیے بھی بجٹ میں خطیر رقم شامل کی ہے اور پہلی حکومت ہے جو 12 سو سکولوں کو اپگریڈ کیا جاچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 4 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جس میں سے ایک ارب روپے صوبائی ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو فراہم کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب میں محکمہ جنگلات کے لیے 8 ارب روپے کی خطیر رقم رکھی جارہی ہے۔

Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: lahore news
Previous Post

لاہور کے مختلف علاقوں کو کل سے 2 ہفتوں کیلیے بند کرنے کا اعلان

Next Post

ملک کے موجودہ حالات حکومت کے لئے الرٹ کال ہے، مولانا فضل الرحمان

Next Post
ملک کے موجودہ حالات حکومت کے لئے الرٹ کال ہے، مولانا فضل الرحمان

ملک کے موجودہ حالات حکومت کے لئے الرٹ کال ہے، مولانا فضل الرحمان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور ۔ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-21 کیلئے تقریبا 22 کھرب 40 ارب کا بجٹ اسمبلی میں پیش کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے سخت شور شرابہ اور نعرے بازی دیکھنے میں آئی۔وزیر خزانہ ہاشم بخت جوان نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کھرب 6 ارب روپے کورونا ریلیف کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ ہم آئندہ سال کے بجٹ کے لیے عوام سے تجاویز و سفارشات طلب کی تھیں جس کی روشنی میں اقدامات کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 20 سے زائد سروسزپر سیلز ٹیکس 16 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے، پراپرٹی بلڈر اور بلڈر نے 50 ار 100 روپے فی مربع گز ٹیکس وصول کرنے کی تجویز ہے۔ہاشم بخت جوان نے بتایا کہ مقامی حکومتوں کے بجٹ میں 10 ارب روپے اضافی رکھے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام معاشی مشکلات کے باوجود ہم نے کوشش کی ترقیاتی بجٹ میں کمی نہ کی جائے اس لیے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 337 ارب روپے کی رقم مختص کیے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ مالی سال میں ایسے منصوبے پیش کیے جائیں جس سے عوام کو روزگار میسر ہو اس سلسلے میں کمیونیٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے 15 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔ بجٹ تقریر میں انہوں نے بتایا کہ کاروبار میں آسانی کے لیے نوجوانوں کی فنی تربیت کے لیے 6 ارب 86 کروڑ روپے مختص کیے جارہے ہیں، اسکلز ڈیولپمنٹ کے لیے 4 ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 10 اضلاع میں غربت مٹاو¿ پروگرام کے لیے 2 ارب سے زائد مالیت کے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔ ہاشم جواں بخت نے بتایا کہ پنجاب میں خطِ غربت سے نیچے رہنے والوں کے لیے 5 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم مختص کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سکولوں کی اپگریڈیشن کے لیے بھی بجٹ میں خطیر رقم شامل کی ہے اور پہلی حکومت ہے جو 12 سو سکولوں کو اپگریڈ کیا جاچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 4 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جس میں سے ایک ارب روپے صوبائی ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو فراہم کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب میں محکمہ جنگلات کے لیے 8 ارب روپے کی خطیر رقم رکھی جارہی ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.