لاہور۔ بلاول ہاؤس لاہورمیں ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفر نس کے مشتر کہ اعلامیہ میں حکومت سے18ویں تر امیم پر اپنا موقف واضح کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے غیر آئینی نوٹیفیکیشن کی منسوخی کے لئےاور اٹھارویں آئینی ترمیم کا تحفظ اس بات کا متقاضی ہے کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتیں سرجوڑ کر بیٹھیں اور قومی اتفاق رائے پیدا کریں تاکہ سب یک جان ہو کر ان ایشوز سے عہدہ برا ہو سکیں‘تمام قومی قیادت اہم ایشوز پر فوری ایک قومی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں اور قومی سطح پر ایک متفقہ لائحہ عمل قوم کے سامنے لائیں‘پنجاب میں نام نہاد ٹائیگر فورس کی بجائے بلدیاتی اداروں کو فی الفور بحال کیا جائے اور دوسرے ریاستی اداروں کو بھی قومی وبا اور دیگر مسائل پر انکی شمولیت کو یقینی بنا کر متحرک کیا جائے‘نیب اس وقت انتقام، بلیک میلنگ اور سیاسی انجئینرنگ کا ادارہ بن چکا ہے، حالیہ دنوں میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔