ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سرٹیفائیڈ کراٹے کوچ فیض رسول نظامی نے کہا ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے اور صحت مند سرگرمیاں ہی انسان کو تندرست و توانا رکھ سکتا ہے
یہ بات انہوں نے کورونا وائرس کے کھیلوں کی سرگرمیوں پر لگائی جانیوالی بندی کی بحالی کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر انتظام ای کراٹے کاٹا کے مقابلے ہو رہے ہیں جو کہ پہلے مرحلے میں کلب لیول پھر ڈسٹرکٹ لیول، صوبائی لیول اور آخر میں انٹر صوبائی لیول کے مقابلے تک ہونگے جس میں کراٹے کے کھلاڑی اپنی کاٹا کی ویڈیو کسی بھی جگہ سے بنا کر فیڈیشن کو بھیجیں گے ہر کلب سے دو کامیاب کھلاڑی ڈسٹرکٹ میں کھیلیں گے اسی طرح ڈسٹرکٹ سے بھی جو دو کھلاڑی کامیاب ہونگے وہ انٹر ڈسٹرکٹ پنجاب کھیلیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے فریدی فائٹر انسٹیٹوٹ آف مارشل آرٹس کے محمد عثمان اور عبدالقدوس جبکہ جاپان کراٹے سنٹر کے محمد بلال اور عمر فاروق ای کراٹے مقابلہ میں اپنے اپنے کے کامیاب کھلاڑی ہیں جو کہ اب ڈسٹرکٹ لیول پر مقابلہ کریں گے اس سلسلہ میں فیض رسول نظامی نے بتایا کہ ڈی جی خان میں کالج، سکول، کمپنی باغ اور دوسرے پارک کراٹے کھلاڑیوں کے لیے بند کر دئیے گئے ہیں جسکی وجہ سے کھلاڑیوں کی فٹنس متاثر ہو رہی ہے اور بہت سے کھلاڑی نفسیاتی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں حکومت اور کمشنر ڈی جی خان سے درخواست ہے کہ کہ وہ جن اداروں میں کراٹے کی پریکٹس ہو رہی تھی وہاں پر دوبارہ پریکٹس کی اجازت دی جائے تاکہ کراٹے کھلاڑی ورزش کے ذریعے کورنا وائرس کا مقابلہ کر سیں اگر کھلاڑیوں کی ٹرینگ کی اجازت دی جاتی ہے تو وہ ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کریں گے اور فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال لازمی کریں گے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سرٹیفائیڈ کراٹے کوچ فیض رسول نظامی نے بتایا کہ کراٹے ورزش سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے اور انسان کو ذہنی جسمانی طور پر مضبوط کرتی ہے جس سے کورونا وائرس جیسی بیماری کا آسانی کے ساتھ مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔