• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ماسک لازمی قرار، تعلیمی ادارے اگست تک بند رہیں گے

webmaster by webmaster
مئی 31, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں, کرونا وائرس لیہ اپ ڈیٹ
0
ماسک لازمی قرار، تعلیمی ادارے اگست تک بند رہیں گے

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 15جولائی تک کورونا وباء عروج پر ہونے کے خدشہ کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو اگست تک بند رکھنے کی سفارش کی ہے جبکہ شہریوں کیلیے مساجد، بازاروں اور دوران سفر بسوں، ٹرینوں، ہوائی جہازوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

این سی او سی نے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انڈسٹری سے منسلک کچھ دیگر شعبے کھولنے کے لیے صوبائی حکومتوں سے تجاویز اور آراء طلب کر لی ہیں‘ جن کی روشنی میں دیگر صنعتیں بھی کھولنے کی سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں کوویڈ 19 سے متعلق ’’طویل مدتی بیماری‘‘ کے عنوان سے طویل اور قلیل مدتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا معاملے پر بہتر پیغام رسانی اور عوامی رسائی کے لئے مواصلاتی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔
وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ نیگیٹو لسٹ میں شامل ریسٹورنٹس کوکھانا صرف پارسل کی اجازت دی گئی ہے ۔شادی ہالوں میں صرف مہمانوں کی ایک محدود تعداد ، ایک ڈش اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ اجازت دی جائے گی۔ اسد عمر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ سال کی پہلی سہ ماہی میں کوویڈ 19کے اثرات کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کریں ۔

این سی او سی نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدوزارت صحت کی تنظیم نو کی جائے۔اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ وبائی امراض کے بڑھتے ہوئے خطرے کو مد نظر رکھتے ہوئے وسائل میںاضافہ کیا جائے ،کورونا تشخیص کے لئے صلاحیت کو6لاکھ 72ہزار تک بڑھایا جارہا ہے ۔وفاقی وزیر برائے معاشی امور خسرو بختیار نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے مابین بہتر ہم آہنگی کے لئے قومی انٹیگریٹڈ مینجمنٹ سسٹم کو عمل میں لایا جائے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اگرچہ ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا لیکن خلاف ورزی کرنے والوںکیلئے کوئی سزا تجویز نہیں کی گئی ۔اجلاس میںوفاقی وزراء اعجاز شاہ، فخر امام ،خسرو بختیار ، معاونین خصوصی عاصم سلیم باجوہ‘ڈاکٹر معید یوسف، ڈاکٹر ظفر مرزا اورتانیہ ادریس نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا اورمعاون خصوصی قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے78اموات ہوئی ہیں جواب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے ،مجموعی اموات کی تعداد 1395ہوگئی ہے ‘ آنے والے دنوں میں اموات اور کیسز کے کی رفتار میں مزید تیزی کا خدشہ ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایس او پیز اورگائیڈ لائینز پر سختی سے عمل کیا جائے ۔

ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ماہرین کی حفاظت اوّلین ترجیح ہے۔ وی کیئر کے نام سے پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔پاکستان میں مجموعی طبی آلات کا اب تک 25فیصد استعمال ہورہا ہے ‘ضرورت کے مطابق ہمارے پاس سٹاک موجود ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ اب تک 60ممالک سے 33ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس لاچکے ہیں ‘یکم تا 10جون تک مزید 20ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔یومیہ ایک ہزار پاکستانی واپس لارہے ہیں‘ آئندہ 10 دنوں میں 4ہزار سعود ی عرب اور 8ہزار یو اے ای سے پاکستانی واپس لائیں گے ۔جلد سمندر پار پاکستانیوں کے لئے نئی پالیسی لائی جائیگی۔سول ایوی ایشن نے صرف بیرونی ملک جانے والی پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے، جو ائیر لائن آنا چاہے وہ خالی جہاز لیکر آئے اور غیر ملکیوں کو لیکر جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمینی سرحدیں اسی طرح چل رہی ہیں جیسے پہلے تھیں ‘چین اوربھارت سے سرحد بند ہے ‘27مئی کو 180 پاکستانیوں کو واپس لائے ہیں‘ بھارت میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی یہ دوسری کھیپ ہے۔افغان حکومت کی درخواست پر ضروری اشیاء کی نقل و حرکت کی اجازت دی ہے۔طور خم ‘چمن اور تفتان سرحد مسافروں اور تجارت کے لئے کھولی گئی ہے۔ طور خم اور چمن سے ہفتہ میں چھ دن یومیہ 200سے 250ٹرک افغانستان جا رہے ہیں۔

Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

خانیوال: موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بس الٹ گئی، 7 مسافر جاں بحق، 35 زخمی

Next Post

لگتاہے عوام کوروناختم ہونے کاجشن منارہے ہیں،چوہدری سرور

Next Post
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لوکل گورنمنٹ بل 2019 پر دستخط کردیے

لگتاہے عوام کوروناختم ہونے کاجشن منارہے ہیں،چوہدری سرور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ
صبح پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

by webmaster
اپریل 20, 2026
0

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...

Read moreDetails
وزیرِ اعظم  کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

وزیرِ اعظم کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

اپریل 16, 2026
ڈیرہ غازی خا  ن   ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ڈیرہ غازی خا ن ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

اپریل 11, 2026
ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

اپریل 10, 2026
پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

اپریل 10, 2026
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 15جولائی تک کورونا وباء عروج پر ہونے کے خدشہ کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو اگست تک بند رکھنے کی سفارش کی ہے جبکہ شہریوں کیلیے مساجد، بازاروں اور دوران سفر بسوں، ٹرینوں، ہوائی جہازوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ این سی او سی نے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انڈسٹری سے منسلک کچھ دیگر شعبے کھولنے کے لیے صوبائی حکومتوں سے تجاویز اور آراء طلب کر لی ہیں‘ جن کی روشنی میں دیگر صنعتیں بھی کھولنے کی سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں کوویڈ 19 سے متعلق ’’طویل مدتی بیماری‘‘ کے عنوان سے طویل اور قلیل مدتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا معاملے پر بہتر پیغام رسانی اور عوامی رسائی کے لئے مواصلاتی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔ وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ نیگیٹو لسٹ میں شامل ریسٹورنٹس کوکھانا صرف پارسل کی اجازت دی گئی ہے ۔شادی ہالوں میں صرف مہمانوں کی ایک محدود تعداد ، ایک ڈش اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ اجازت دی جائے گی۔ اسد عمر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ سال کی پہلی سہ ماہی میں کوویڈ 19کے اثرات کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کریں ۔ این سی او سی نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدوزارت صحت کی تنظیم نو کی جائے۔اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ وبائی امراض کے بڑھتے ہوئے خطرے کو مد نظر رکھتے ہوئے وسائل میںاضافہ کیا جائے ،کورونا تشخیص کے لئے صلاحیت کو6لاکھ 72ہزار تک بڑھایا جارہا ہے ۔وفاقی وزیر برائے معاشی امور خسرو بختیار نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے مابین بہتر ہم آہنگی کے لئے قومی انٹیگریٹڈ مینجمنٹ سسٹم کو عمل میں لایا جائے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اگرچہ ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا لیکن خلاف ورزی کرنے والوںکیلئے کوئی سزا تجویز نہیں کی گئی ۔اجلاس میںوفاقی وزراء اعجاز شاہ، فخر امام ،خسرو بختیار ، معاونین خصوصی عاصم سلیم باجوہ‘ڈاکٹر معید یوسف، ڈاکٹر ظفر مرزا اورتانیہ ادریس نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا اورمعاون خصوصی قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے78اموات ہوئی ہیں جواب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے ،مجموعی اموات کی تعداد 1395ہوگئی ہے ‘ آنے والے دنوں میں اموات اور کیسز کے کی رفتار میں مزید تیزی کا خدشہ ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایس او پیز اورگائیڈ لائینز پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ماہرین کی حفاظت اوّلین ترجیح ہے۔ وی کیئر کے نام سے پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔پاکستان میں مجموعی طبی آلات کا اب تک 25فیصد استعمال ہورہا ہے ‘ضرورت کے مطابق ہمارے پاس سٹاک موجود ہے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ اب تک 60ممالک سے 33ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس لاچکے ہیں ‘یکم تا 10جون تک مزید 20ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔یومیہ ایک ہزار پاکستانی واپس لارہے ہیں‘ آئندہ 10 دنوں میں 4ہزار سعود ی عرب اور 8ہزار یو اے ای سے پاکستانی واپس لائیں گے ۔جلد سمندر پار پاکستانیوں کے لئے نئی پالیسی لائی جائیگی۔سول ایوی ایشن نے صرف بیرونی ملک جانے والی پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے، جو ائیر لائن آنا چاہے وہ خالی جہاز لیکر آئے اور غیر ملکیوں کو لیکر جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمینی سرحدیں اسی طرح چل رہی ہیں جیسے پہلے تھیں ‘چین اوربھارت سے سرحد بند ہے ‘27مئی کو 180 پاکستانیوں کو واپس لائے ہیں‘ بھارت میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی یہ دوسری کھیپ ہے۔افغان حکومت کی درخواست پر ضروری اشیاء کی نقل و حرکت کی اجازت دی ہے۔طور خم ‘چمن اور تفتان سرحد مسافروں اور تجارت کے لئے کھولی گئی ہے۔ طور خم اور چمن سے ہفتہ میں چھ دن یومیہ 200سے 250ٹرک افغانستان جا رہے ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.