لیہ: ( صبح پا کستان )صوبائی سیکریٹری معدنیات عامر اعجاز اکبرکا ایک روزہ دورہ لیہ۔انسداد ٹڈی دل مشینری،فوڈسنٹرزوہسپتال کا معائنہ ۔ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلع میں انسداد کورونا،گندم خریداری،ٹڈی دل،ڈینگی،پرائس کنٹرول ،سیلاب اجلاس کی صدارت کی۔تفصیل کے مطابق صوبائی سیکریٹری معدنیات عامر اعجاز اکبرنے ضلع لیہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔انہوں نے چوبارہ اورصابرآباد فوڈ سنٹر،407ٹی ڈی اے چوبارہ میںٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کا معائنہ کیا
اس موقع پراے ڈی سی آر فیاض احمدندیم، اے سی چوبارہ سلیمان لون ہمراہ تھے۔عامر اعجاز اکبرنے ٹی ایچ کیولیول ہسپتال فتح پور اور فوڈ سنٹر فوڈ فتح پور کا بھی معائنہ کیا اور فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔صوبائی سیکریٹری معدنیات عامر اعجاز اکبرنے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں انسداد کورونا،گندم خریداری،ٹڈی دل،ڈینگی،پرائس کنٹرول ،متوقع سیلاب انتظامات کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر اے ڈی سی آر فیاض احمد ندیم،اے ڈی سی جی اشفاق حسین سیال،اے سی لیہ نیاز احمدمغل اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں تمام معاملات بارے فرداً فرداً بریفنگ دی گئی جس میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اُٹھائے گئے اقدامات بارے پروٹیکشن بندوں کی صورت حال،محکمہ لائیوسٹا ک کی طرف تمام چھوٹے بڑے جانوروں کی ویکسی نیشن کرنے ،گزشتہ سیلاب میں متاثرہ علاقوں کی صورت حال ،ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اقدامات ،موک ایکسرسائز کا انعقاد،ریسکیوو ریلیف کیمپ ،مختلف محکموں کے ذریعے افرادی قوت اور وسائل کے استعمال ،سیلاب میں ضرورت پڑنے والے سامان ،ریسکیورز ،میسج سسٹم کو الرٹ رکھنے ،فوری اطلاعات دینے ودیگر امور بارے میں بتایاگیا۔ضلع میں کورونا کی صورت حال بارے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروانے،کوٹلہ حاجی شاہ کو حفاظتی اقدامات کے تحت سیل و ڈی سیل کرنے ،ضلع بھر کوسیکٹروائز ڈس انفکیشن سپرے کرنے ، کورونا لاک ڈاون کے متاثرین کو ادائیگیاں کرنے بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں انسداد ڈینگی کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات بارے بتایا گیا کہ 132ان ڈور،44آوٹ ڈورٹیم کام کررہی ہیںجبکہ پیشگی حفاظتی اقداما ت کے تحت محکمہ صحت الرٹ ہے ۔ ضلع میں430 رجسٹرڈ ہاٹ سپاٹ کاباقاعدہ معائنہ کرکے رجسٹرڈ فون کے زریعے رپورٹس ڈیش بورڈپر بھیجی جاتی ہے ۔اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے کئے جانے ولے لوکسٹ کومبیٹ آپریشنز،آگہی موک ایکسرسائز بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پرائس کنٹرول بارے اشیاءخوردنوش کے ریٹس،ڈویژن بھر میں لیہ کی دوسری پوزیشن ،سٹاک لمٹ کا تعین کرنے،عائد کردہ جرمانے ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی ،قیمت پنجاب کے ذریعے موصولہ شکایات کو حل کرنے ودیگر امور بارے بریفنگ دی گئی ۔ گندم خریداری بارے بتایا گیا کہ فوڈسنٹرز کے ذریعے گندم خریداری مہم جاری ہے خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی ،میرٹ وشفافیت کو ترجیح دیتے ہوئے ضلعی افسران کے معائنے ، گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی،حکومتی ایس او پی کی خلاف ورزی پر گندم کو ضبط کرکے فوڈ سنٹرز کے حوالے کرنے کے حوالے سے بھی آگہی دی گئی ۔صوبائی سیکریٹری معدنیات عامر اعجاز اکبرنے تمام معاملات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اپنی تیاری کو ایڈوانس رکھیں کسی بھی چیزکی ضرروت پرمطلع کریں تاکہ وہ مہیاکی جاسکے فلڈکے قریبی علاقوں میں سیلابی پانی، بارش اور سیورلائنوں کی بھی صفائی کی جائے اور پانی کو ہرگز باہرنہ کھڑا ہونے دیاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے پیش نظر تمام تمام طبی عملہ اور ریسکیو1122کے اہلکاروں کے حفظ ماتقدم کے طور پر بھی ٹیسٹ کیے جائیں۔عامراعجازاکبر نے کہا کہ ٹڈی دل کے مزید حملے کے پیش نظر محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ پیشگی حفاظتی اقدامات کے طور پر انتہائی سنجید ہ ہوں اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کریں اور موثر پلان ترتیب دے کرانہیں آگاہ کریں۔انہوں نے پرائس کنٹرول اور گندم خریداری معاملات پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوز اور مہنگے داموں اشیافروخت کرنے والے حضرات کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف موثرکارروائی کا سلسلہ جاری رکھاجائے ۔صوبائی سیکریٹری معدنیات عامر اعجاز اکبرنے ضلع لیہ میں مجموعی طورپر صورت حال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءکی تمام معاملات پر براہ راست کڑی نظر رکھنے و مانیٹرنگ کر نے پر ان کو اور پوری ٹیم کی کاوشوں کوسراہا