• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

"یقین نہیں آرہاکہ یہ ڈی چوک سے اقتدار میں بیٹھ گئے ہیں”

webmaster by webmaster
مئی 27, 2020
in First Page, لاہور
0
"یقین نہیں آرہاکہ یہ ڈی چوک سے اقتدار میں بیٹھ گئے ہیں”

لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو یقین نہیں آرہا ہے کہ وہ ڈی چوک سے اٹھ کر ایوان اقتدار میں بیٹھ چکی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل، نالائق اور ناتجربہ کار حکومت ہر روز ایک نیا مسئلہ کھڑا کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام صرف اپوزیشن ارکان کو پکڑنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت صرف مخالفین کی پگڑیاں اچھالتی ہے۔سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حادثوں کوختم کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اصل محرکات تک پہنچیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قومی ایئر لائن میں زیرو کرپشن نظام بنانا چاہیے۔

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے ملکی معیشت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بغیر بھی ملکی معیشت کا دیوالیہ نکل چکا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں کسان جل رہا ہے لیکن وزیراعظم نتھیا گلی کی سیر کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ٹڈی دل جب فصلیں تباہ کرتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ کھیتوں میں ڈھول بجائو۔ انہوں نے کہا کہ ڈھول بجانے سے ملک نہیں چلا کرتے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود اپنے علاقے میں ٹڈی دل نہیں سنبھال سکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر حکومت بروقت اقدامات اٹھاتی تو ٹڈی دل پرقابو پایا جا سکتا تھا۔چینل کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ اعداد وشمار کی سب سے زیادہ جعل سازی موجودہ حکومت نے کی ہے۔

Post Views: 18
Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: lahore news
Previous Post

تحصیل چوبارہ میں مویشی چور گینگ متحرک

Next Post

کورونا سے پہلے امتحان اور بھی تھے .. حسیب اعجاز عاشرؔ

Next Post
مہ رُخ۔۔ادبی افق کا نیا دمکتا ستارہ .. حسیب اعجاز عاشرؔ

کورونا سے پہلے امتحان اور بھی تھے .. حسیب اعجاز عاشرؔ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

یکم جولائی  سے جائیداد کی خرید و فروخت اور انتقالات  فرد کی بجا ئےگرین سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر ہو گی
قومی/ بین الاقوامی خبریں

یکم جولائی سے جائیداد کی خرید و فروخت اور انتقالات فرد کی بجا ئےگرین سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر ہو گی

by webmaster
جون 23, 2026
0

  لاہور نیوز۔یکم جولائی 2026 سے پنجاب بھر میں روایتی پراپرٹی فرد کے اجراء کا عمل بند کرنے کا فیصلہ...

Read moreDetails
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا  مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک غلام حیدرتھندکے انتقال پر اظہارافسوس

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک غلام حیدرتھندکے انتقال پر اظہارافسوس

جون 22, 2026
عوامی ریلیف ، وزیر اعظم نے  پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لٹر کمی کا اعلان  کر دیا

عوامی ریلیف ، وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا

جون 20, 2026
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

جون 14, 2026
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو یقین نہیں آرہا ہے کہ وہ ڈی چوک سے اٹھ کر ایوان اقتدار میں بیٹھ چکی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق انہوں نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل، نالائق اور ناتجربہ کار حکومت ہر روز ایک نیا مسئلہ کھڑا کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام صرف اپوزیشن ارکان کو پکڑنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت صرف مخالفین کی پگڑیاں اچھالتی ہے۔سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حادثوں کوختم کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اصل محرکات تک پہنچیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قومی ایئر لائن میں زیرو کرپشن نظام بنانا چاہیے۔ پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے ملکی معیشت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بغیر بھی ملکی معیشت کا دیوالیہ نکل چکا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں کسان جل رہا ہے لیکن وزیراعظم نتھیا گلی کی سیر کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے۔ ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ٹڈی دل جب فصلیں تباہ کرتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ کھیتوں میں ڈھول بجائو۔ انہوں نے کہا کہ ڈھول بجانے سے ملک نہیں چلا کرتے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود اپنے علاقے میں ٹڈی دل نہیں سنبھال سکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر حکومت بروقت اقدامات اٹھاتی تو ٹڈی دل پرقابو پایا جا سکتا تھا۔چینل کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ اعداد وشمار کی سب سے زیادہ جعل سازی موجودہ حکومت نے کی ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.