لیہ(صبح پا کستان)علاقہ تھانہ کروڑ میں زمینی تنازعہ پر فریقین میں جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص قتل،ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال کا موقع ملاحظہ،لواحقین کو صبر کی تلقین،قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے او ر مکمل انصاف کی یقینی دہانی۔ترجمان لیہ پولیس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال نے علاقہ تھانہ کروڑ میں گزشتہ روز ہونے والے قتل کا موقع ملاحظہ کیا،ڈی ایس پی کروڑ امتیاز چنگوانی،اے سی کروڑ آصف اقبال،ایس ایچ او کروڑ و دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے،ڈی ایس پی کروڑ نے محمد حسن اقبال کو وقوعہ کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا،ڈی پی او نے مقتول طالب حسین کے لواحقین سے ملاقات کی،انہیں حوصلہ دیتے ہوئے صبر کی تلقین کی اور قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے اور مکمل انصاف کی فراہمی کی یقینی دہانی کرائی،ڈی پی او نے ایس ایچ او کروڑ کو ہدایت کی کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جائیں اور جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے،قتل ایک سنگین جرم ہے،کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز نہ کی جائے۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










