ماضی کی جمہوری حکومتیں ہوں یا آمرانہ حکومتیں، انہوں نے جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں کی بلکہ جنوبی پنجاب کے تمام شعبہ ہائے حیات میں ترقی کے حوالے سے ہمیشہ عمومی رویہ اختیار کیے رکھا حالانکہ جنوبی پنجاب باقاعدہ صوبہ نہ سہی لیکن ملک کو دیگر صوبوں کی نسبت یہ خطہ زیادہ ریونیو دیتا ہے. جنوبی پنجاب کا کاشتکار فصلیں کاشت کرتا ہے اور پوراملک کھاتا ہے. جنوبی پنجاب ملک کو گندم کی صورت میں روٹی اور کپاس (وائٹ گولڈ) کی صورت میں نقدآور فصل سے ملکی معیشت کو استحکام دیتاہے۔
ماضی میں جمہوری حکومتیں جنوبی پنجاب کی منتخبہ قیادت کوچھوٹی موٹی وزارتیں دے کر اپنے عنان اقتدار کی رتھ دوڑاتی رہیں. باری لگانے والی حکومتوں سے پی ٹی آئی نے عوام کی جان چھڑائی ہے. وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی صورت وفاق کو، پنجا ب میں وزیر اعلی سردار عثمان خان بزدار کی قیادت میں نہ صرف پنجاب بلکہ جنوبی پنجاب کو بھی جینوئن قیادت میسر آئی ہے. عوامی رائے ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی صورت ٹاون کمیٹی لیول سے لے کر صوبے اور وفا ق تک نہایت ایماندار اور مخلص، بے لوث قیادت ملی ہے سردارعثمان خان بزدار پنجاب کے وزرائے اعلی کی سیاسی تاریخ میں شرافت، صداقت،دیانت اور امانت داری میں قابل تقلید مثال ہیں. وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے اپنی کابینہ کو بھی خصوصی طو رپر عوامی خدمات کی طرف موڑا ہے او راپنے وزراء سے عوامی خدمات اور عوامی وسائل کے استعمال کا حساب مانگتے ہیں. وزیر اعلی پنجاب نشستن، گفتن، برخاستن کے روایتی حربوں سے کوسوں دور ہیں. انہوں نے جنوبی پنجاب کی حقیقی ترقی کے سفر کا دو سال قبل آغاز کیا ہوا ہے پنجاب میں جنوبی پنجاب کی ترقی بارے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان بھی جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کی حقیقی ترقی بارے آگاہ کرتے رہتے ہیں اور محض کھوکھلے نعرو ں سے نکال کر عوام ارضی حقائق کی طرف لے آئے ہیں.
سردار عثمان بزدار کی قیادت اور نگرانی میں جنوبی پنجاب کے چھوٹے منصوبوں سے لے کر اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس تک کی براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے او رخطے میں منصوبوں کے تعمیراتی معیار و رفتار کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے. بہت جلد میگا پراجیکٹس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے. ترقی کاعمل تو بتدریج ہوتا ہے او ررہے گا. پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مفاد و فلاح کے منصوبوں کو شبانہ روز کی محنت اورما نیٹرنگ سے مقررہ تواریخ تک تکمیل کے اہداف کے حصول میں مسلسل کوشاں ہے۔
آج عوام کے ہردلعزیز اور جنوبی پنجاب کے نہایت ملنسار و غمگسار، شرافت پسند، صاف گو، دیانتدار رہنما سردار عثمان بزدار ڈی جی خان شہر میں کروڑ وں روپے کے منصوبوں کی تعمیر کاآغاز کر رہے ہیں.آپ کو ڈی جی خان ڈویڑن کے میگا پراجیکٹس کی طرف طائرانہ نظر ڈالنے کیلئے لیے چلتا ہوں. پی ٹی آئی حکومت میں وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت ونگرانی میں ڈی جی خان ڈویڑن میں میگاپراجیکٹس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
پی ٹی آئی حکومت کے دو سالوں میں ڈ ی جی خان کے علاوہ جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے. متعدد منصوبو ں پر کا م کا آغاز ہو چکا ہے اور بیسیوں منصوبوں پر کام نئے مالی سال میں جلد شروع ہو گا۔
جنوبی پنجاب کے ان میگا پراجیکٹس اور دیگر مفاد عامہ کے انتہائی ضروری منصوبوں کے علاوہ جنوبی پنجاب کے گیارہ ہزار سکولوں کی سولر انرجی پر منتقلی، لودھراں، کہروڑ پکا، میلسی، وہاڑی روڈ کے دو رویہ کرنے، بارتھی میں دیہی صحت مرکز کی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں اپ گریڈیشن، پائل فاونڈیشن برج سمیت زین تا بارتھی پکی سڑک کی تعمیر، بہاولپور میں مسافر خانہ سے نوشہرہ جدید احمد پورایسٹ تک روڈ کی تعمیر و بحالی، ملتان تا وہاڑی روڈ کی دو رویہ توسیع، فیروز ریلوے سٹیشن کے قریب فلائی اوور، بارتھی میں واٹر سپلائی سکیموں کا قیام اور 75غیر فعال پانی کی سکیموں کی بحالی، رحیم یار خان میں ٹریٹمنٹ پلانٹ سمیت سیوریج سسٹم، انٹرمیڈیٹ پمپنگ سٹیشن،، میرا پور رحیم یار خان ضلع میں سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کیلئے فلڈ بندوں کی تعمیر، ڈیگی ڈسٹری سسٹم کی تجدید نو کے عوامی مفاد عامہ کے منصوبے قابل ذکر ہیں۔
عوامی رائے ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں وزیر اعلی سردار عثمان بزدار جس رفتار او معیار اور دیانتداری سے منصوبو ں کی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہیں وہ دن دو رنہیں جب جنوبی پنجاب پاکستان کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے ہم پلہ ہو گا۔
رحیم طلب