ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)عالمی وبائی مرض سے جہاں دیگر کاروباری طبقہ متاثر ہوا وہیں سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے والا طبقہ ہیر ڈریسرزبیوٹی پارلر /باربر شاپس والے ہیں کیونکہ سب سے انکے کاروبار کو بند کیا گیا اور تقریباً دو ماہ کا عرصہ بیروزگاری میں گزرا سفید پوسی کی وجہ سے یہ طبقہ مانگ بھی نہیں سکتا الٹا دکانوں، مکانوں کے ماہوار کرائے، گیس بجلی کے کمرشل بل، دکانون پر کام کرنیوالے ماہوار تنخواہ والے باربر لیبر کے مسائل سے سخت پریشان ہیں لیکن حکومت کی جانب سے شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی انڈسٹریز /تعمیرات وغیرہ کے لیے اربوں روپے کا مالیاتی پیکج اور مختلف تیکس میں چھوٹ کر دی گئی ہیں لیکن باربر شاپس اور ہیر ڈریسرز بیوٹی پارلر کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان نہیں کیا گیا انکے لیے بھی پیکج کا اعلان کیا جائے یہ بات محمد لطیف سپل صوبائی صدر آل پنجاب ہیر ڈریسر سوسائٹی نے محمود احمد، عبدالووحید عثمانی، سلیم ببر، شوکت، زاہد، شاہد مرید، نواز، اکبر سپل، عبدالمجید، عطا محمد، منظور احمد، ساجد حسین کے ہمراہ اپنے ایک بیان کہی حاجی محمد لطیف سپل نے مزید بتا یا کہ انہوں نے مالی معاونت کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی درخواست گذاری ہے کہ وہ ان کے مسائل کا ترجیح بنیادوں پر جائزہ لیتے ہوئے عید کے موقع پر خصوصی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے انکی داد رسی کریں تاکہ اس وبا کے باعث ہونیوالے نقصان کا ازالہ کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کے مسائل حل اور گھروں کے چولہے گرم رکھ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں احساس پروگرام و دیگر وزیر اعظم پورٹل پروگرام میں شامل کیا جائے اور آسان شرائط پر بلا سود قرضوں بھی فراہم کیے جائیں