کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان )۔بدنام زمانہ منشیات فروش ظفر جسکانی کے خلاف سابقہ ریکارڈ میں 9 مقدمات درج ھیں ایس ایچ او کروڑ عدنان قریشی کی میڈیا سے گفتگو بدنام زمانہ منشیات فروش ظفر جسکانی نے پریس کانفرنس میں پولیس پر لگائے جانے والے الزامات سراسر غلط من گھڑت اور بے بنیاد ھیں اگر پولیس جھوٹی ھوتی تو اس کیس میں سول جج کروڑ کو لاہور تبدیل نہ کیا جاتا پولیس نے اپنی فرض شناسی کو بروکار لاتے ھوئے ایمان داری سے ایف آئ آر درج کی اور برآمد ھونیوالی منشیات چالان کیساتھ عدالت میں پیش کی۔ایس ایچ او عدنان قریشی نے بتلایا کہ وہ کروڑ کی عوام کے بچوں کے روشن مستقبل کے لئیے منشیات فروشوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہیں جب کچھ شرفاء ایسے ظالم درندے اور نسل نو کو تباہ کرنے والوں کی طرف داری کرتے ہیں تو افسوس ہوتا ہے
شہریوں کا یہ کہنا تھاکہ کروڑ تھانہ میں ایس ایچ او کی تعیناتی ٹاؤٹ مافیا کا تھانے میں داخلہ بند ہونے پر ٹاؤٹ مافیا نے حیلے بہانوں سے ایس ایچ او کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا ھے۔اور ایس ایچ او کے تبادلے کی کوششیں کررھے ھیں واضح رہے کہ ایس ایچ او عدنان قریشی کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں قابل تعریف ھیں اور ان کی تھانہ کروڑ میں تعیناتی سے کروڑ گردونواح میں چوری ڈکیٹی کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئ ھے اور منشیات فروشوں کی بیخ کنی کیلئے کاروائیاں کی ھیں مگر کچھ بلیک میلرز اور ٹاؤٹ مافیا کو ایس ایچ او کی ان کاروائیوں سے تکلیف ھوئ ھے اور اب وہ مختلف حیلے بہانوں سے ایس ایچ او کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررھے ھیں ۔
یہاں یہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مبینہ منشیات فوش ظفر جسکانی نے گذ شتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں قرآن مجید پر حلف آٹھا کرڈی پی او لیہ کے نام پر لا کھوں روپے رشوت لینے کا الزام لگاتے ہو ءے اپنے آپ کو بے گناہ قرار دیا تھا