لاہور۔گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ مطالبات کی منظوری کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مذاکرات میں طے پایا کہ گجرات میں وفات پانے والی نرس صدف جمیل کی موت کی تحقیقات کی جائے گی۔ حکومت حفاظتی کٹس کی دستیابی کیلیے ہسپتالوں کی سطح پر کمیٹیاں بنائے گی۔
ہرکمیٹی میں گرینڈ الائنس کے ایک رکن کی شمولیت ضروری ہے قراردی گئی۔ تمام ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس کی سکریننگ کی جائے،کورونا کے شکارڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس کو بہترین سہولیات دینے پر بھی اتفاق ہواہے۔
کورونا آئسولیشن وارڈ میں کام کرنے والے تمام ہیلتھ پروفیشنلز کو رسک الاونس دیاجائے گا۔ ایڈہاک، کنٹریکٹ اور ٹریننگ پر موجود ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کیلیے بھی رسک الاونس دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
تمام ڈاکٹرز ، نرسز اور میڈیکس کیلیے لائف انشورنس ہوگی۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کیخلاف کارروائیاں واپس لے لی گئیں۔ ریٹائرڈ پروفیسر کی زیرنگرانی کمیٹی بنائی جائے گی۔ مصالحتی پیغام دینے کیلیے ڈاکٹر محمود ، ڈاکٹر اسد، ڈاکٹر عاطف، مسز روزینہ، مسز خالدہ کیخلاف کارروائیوں کی واپسی دوہفتوں میں مکمل کی جائے گی۔کمیٹی حکومت کی طرف سے کی جانے والی تمام کارروائیوں کا جائزہ لے گی۔