• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ملک میں کورونا کے 8418 مصدقہ مریض، مزید 17 افراد جاں بحق

webmaster by webmaster
اپریل 21, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں, کرونا وائرس لیہ اپ ڈیٹ
0
ملک میں کورونا کے 8418 مصدقہ مریض، مزید 17 افراد جاں بحق

کراچی / اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8418 ہوگئی ہے جب کہ مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 8418 ہوگئی ہے جب کہ 1970 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

کہاں کتنے مریض ؟
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں جہاں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3721 ہے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 2537، خیبرپختونخوا میں 1235، بلوچستان میں 432، گلگت بلتستان میں 263 ، اسلام آباد میں 181 جب کہ آزاد کشمیر میں49 کیسز رپورٹ ہوچکے ہین۔

ایک روز میں 17 افراد لقمہ اجل بن گئے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوٓں میں ملک بھر میں کورونا نے مزید 17 افراد کی جان لے لی ہے۔ جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد176ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے 67 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں 56، پنجاب42، بلوچستان میں 5 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں3،3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

’کسی کام میں شفافیت نہیں‘

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کورونا از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ مسئلہ یہ ہے کہ کسی کام میں شفافیت نہیں، کھربوں روپے خرچ کردیے گئے اور مریض 5 ہزار ہیں۔

’35 لاکھ ماسک برآمد کئے‘

سپریم کورٹ میں کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں وزارت صحت نے اپنی رپورٹ جمع کرائی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں فیس ماسک کی کمی نہیں، ملک سے 2کروڑ ماسک ا سمگل کرنے کا الزامات بے بنیاد ہیں، صرف 35 لاکھ ماسک چین کی درخواست پر 5 چینی کمپنیوں کوبرآمد کیے گئے، ماسک برآمدگی سے متعلق معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کررہا ہے۔

وزیراعظم کی اپیل

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں عوام سے اپیل کی ہے کہ جس قدر ممکن ہو سکے خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔جتنا لوگ خود کو نظم و ضبط سے آراستہ کریں گے اتنا ہی ہمارے لئے وبا سے نمٹنا آسان ہوگا اور بندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوپائے گی۔ ‏

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Post Views: 40
Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

کھاریاں تشدد کیس ، مولانا ناصر مدنی اور پیر آف بلاوڑہ شریف کے درمیان صلح ہو گئی

Next Post

لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 658 تک جا پہنچی

Next Post
لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 658 تک جا پہنچی

لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 658 تک جا پہنچی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
کراچی / اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8418 ہوگئی ہے جب کہ مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 8418 ہوگئی ہے جب کہ 1970 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کہاں کتنے مریض ؟ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں جہاں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3721 ہے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 2537، خیبرپختونخوا میں 1235، بلوچستان میں 432، گلگت بلتستان میں 263 ، اسلام آباد میں 181 جب کہ آزاد کشمیر میں49 کیسز رپورٹ ہوچکے ہین۔ ایک روز میں 17 افراد لقمہ اجل بن گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوٓں میں ملک بھر میں کورونا نے مزید 17 افراد کی جان لے لی ہے۔ جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد176ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے 67 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں 56، پنجاب42، بلوچستان میں 5 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں3،3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ’کسی کام میں شفافیت نہیں‘ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کورونا از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ مسئلہ یہ ہے کہ کسی کام میں شفافیت نہیں، کھربوں روپے خرچ کردیے گئے اور مریض 5 ہزار ہیں۔ ’35 لاکھ ماسک برآمد کئے‘ سپریم کورٹ میں کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں وزارت صحت نے اپنی رپورٹ جمع کرائی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں فیس ماسک کی کمی نہیں، ملک سے 2کروڑ ماسک ا سمگل کرنے کا الزامات بے بنیاد ہیں، صرف 35 لاکھ ماسک چین کی درخواست پر 5 چینی کمپنیوں کوبرآمد کیے گئے، ماسک برآمدگی سے متعلق معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کررہا ہے۔ وزیراعظم کی اپیل وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں عوام سے اپیل کی ہے کہ جس قدر ممکن ہو سکے خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔جتنا لوگ خود کو نظم و ضبط سے آراستہ کریں گے اتنا ہی ہمارے لئے وبا سے نمٹنا آسان ہوگا اور بندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوپائے گی۔ ‏ کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر: کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔ سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔ پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.