کوٹ سلطان ( صبح پا کستان ) تھانہ کوٹ سلطان پولیس کی بروقت کاروائی،کم سن بچہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار،مقدمہ درج،
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ سلطان پولیس کی بروقت کاروائی،اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کلیم اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ درندہ صفت ملزم مہتا ب احمد کو کم سن بچہ سے زیادتی کی کوشش کرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،کلیم اللہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں،ان کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،والدین اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں،انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں سے زیادتی کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ا ن کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










