• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان۔ حکومت کے احساس پروگرام بارے اجلاس، مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، کمشنر نسیم صادق،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی شرکت

webmaster by webmaster
اپریل 3, 2020
in جنوبی پنجاب, کرونا وائرس لیہ اپ ڈیٹ
0
ڈیرہ غازیخان۔ حکومت کے احساس پروگرام بارے اجلاس، مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، کمشنر نسیم صادق،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی شرکت

ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں حکومت کے احساس پروگرام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مالی امداد کی تقسیم کے طریقہ کار، مستحقین کی جانچ پڑتال اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، کمشنر نسیم صادق،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے.
مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگار ہونے والے افراد کو معاشی ریلیف دلانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس کیلئے اربوں روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے مستحقین کی آن لائن رجسٹریشن کے بعد ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کوائف کی دوبارہ جانچ پڑتال کرائی جائے گی۔مختلف مقامات پر بینکوں اور ریٹیلرز کے فیلڈ کیمپس قائم کرکے مستحقین کو بائیو میٹرک شناخت کے بعد مالی امداد دی جائے گی۔حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ خاندانوں کو کفالت پروگرام کے تحت دی جانے والی امداد میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کرکے سہ ماہی کی بجائے ماہانہ تین،تین ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت بھی تین ہزار روپے فی خاندان دئیے جائیں گے جبکہ تیسرے پروگرام کے تحت موجودہ لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والے دیہاڑی داروں کو شامل کیا جائے گا جس کے لیے حکومت نے 12000 روپے یکمشت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے.
کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ کہ آن لائن حاصل ہونے والی معلومات کو متعلقہ علاقہ کے امام مسجد، نمبردار، پٹواری، یونین کونسل سیکرٹری، ایجوکیشن، لائیوسٹاک اور دیگر ذرائع سے فزیکل ویریفکیشن کرائی جائے گی جس کے لیے ٹیموں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک، گلوز اور دیگر حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گا۔ معلومات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد مالی امداد کے طریقہ کار کا تعین کیا جائے گا جس کیلئے حکومت کام کر رہی ہے۔ اقدامات پر عملدرآمد کے لیے ڈویژن بھر میں سکول کالجز کے ہال اور دیگر عمارتوں کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل سطح پر دن مختص کرکے مستحقین کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جائے گا.
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع ڈیرہ غازیخان کے پہلے ہی رجسٹرڈ ایک لاکھ 95 ہزار 393 خاندانوں کو مالی امداد دی جارہی ہے تاہم لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والے دیہاڑی داروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے اور حکومت کی طرف سے ملنے والی فہرست کی کراس ویریفیکیشن کرائی جائے گی جس کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں.
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملک ظفر علی نے بتایا کہ ملک بھر میں تین اعشاریہ 50 ملین رجسٹرڈ خاندانوں کو مالی امداد دی جا رہی ہے جن میں پنجاب کے 18 لاکھ تین ہزار خاندان شامل ہیں۔ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے 471116 خاندانوں کو مالی امداد دی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والے دیہاڑی داروں کو بھی شامل کیا جائے گا تاہم سرکاری ملازم، پاسپورٹ، باہر سفر کرنے والے، ایگزیکٹو شناختی کارڈ رکھنے والے، 1000 سے زائد بجلی، پی ٹی سی ایل بل یا ایزی لوڈ کرانے والے، موٹر سائیکل یا گاڑی رکھنے والے،دس ایکڑ کی پراپرٹی رکھنے والے افراد کے خاندان اس سکیم کیلئے اہل نہیں ہوں گے. اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک رفیق اعوان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رضوان جمیل، ایس پی آر آئی بی طاہر مصطفی،ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن، صدر العصر ترقیاتی تنظیم سید سجا دحسین نقوی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نوید عباس، احمد نعمان، وسیم انور،نادرا کے غلام اکبر کھوسہ اوردیگر موجو دتھے.

Tags: DG khan news
Previous Post

لیہ ۔کورونا وائرس ۔ سبزی منڈی کے لئے سینیٹائزر واک تھرو گیٹ

Next Post

کروڑ لعل عیسن۔ ہاٸی وولٹیج برقی تاروں کے ساتھ سر ٹکرانے سے18 سالہ نوجوان کی جانبحق

Next Post
کروڑ لعل عیسن۔  ہاٸی وولٹیج  برقی تاروں کے ساتھ سر ٹکرانے سے18 سالہ نوجوان کی جانبحق

کروڑ لعل عیسن۔ ہاٸی وولٹیج برقی تاروں کے ساتھ سر ٹکرانے سے18 سالہ نوجوان کی جانبحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں حکومت کے احساس پروگرام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مالی امداد کی تقسیم کے طریقہ کار، مستحقین کی جانچ پڑتال اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، کمشنر نسیم صادق،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے. مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگار ہونے والے افراد کو معاشی ریلیف دلانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس کیلئے اربوں روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے مستحقین کی آن لائن رجسٹریشن کے بعد ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کوائف کی دوبارہ جانچ پڑتال کرائی جائے گی۔مختلف مقامات پر بینکوں اور ریٹیلرز کے فیلڈ کیمپس قائم کرکے مستحقین کو بائیو میٹرک شناخت کے بعد مالی امداد دی جائے گی۔حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ خاندانوں کو کفالت پروگرام کے تحت دی جانے والی امداد میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کرکے سہ ماہی کی بجائے ماہانہ تین،تین ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت بھی تین ہزار روپے فی خاندان دئیے جائیں گے جبکہ تیسرے پروگرام کے تحت موجودہ لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والے دیہاڑی داروں کو شامل کیا جائے گا جس کے لیے حکومت نے 12000 روپے یکمشت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے. کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ کہ آن لائن حاصل ہونے والی معلومات کو متعلقہ علاقہ کے امام مسجد، نمبردار، پٹواری، یونین کونسل سیکرٹری، ایجوکیشن، لائیوسٹاک اور دیگر ذرائع سے فزیکل ویریفکیشن کرائی جائے گی جس کے لیے ٹیموں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک، گلوز اور دیگر حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گا۔ معلومات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد مالی امداد کے طریقہ کار کا تعین کیا جائے گا جس کیلئے حکومت کام کر رہی ہے۔ اقدامات پر عملدرآمد کے لیے ڈویژن بھر میں سکول کالجز کے ہال اور دیگر عمارتوں کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل سطح پر دن مختص کرکے مستحقین کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جائے گا. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع ڈیرہ غازیخان کے پہلے ہی رجسٹرڈ ایک لاکھ 95 ہزار 393 خاندانوں کو مالی امداد دی جارہی ہے تاہم لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والے دیہاڑی داروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے اور حکومت کی طرف سے ملنے والی فہرست کی کراس ویریفیکیشن کرائی جائے گی جس کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں. بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملک ظفر علی نے بتایا کہ ملک بھر میں تین اعشاریہ 50 ملین رجسٹرڈ خاندانوں کو مالی امداد دی جا رہی ہے جن میں پنجاب کے 18 لاکھ تین ہزار خاندان شامل ہیں۔ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے 471116 خاندانوں کو مالی امداد دی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والے دیہاڑی داروں کو بھی شامل کیا جائے گا تاہم سرکاری ملازم، پاسپورٹ، باہر سفر کرنے والے، ایگزیکٹو شناختی کارڈ رکھنے والے، 1000 سے زائد بجلی، پی ٹی سی ایل بل یا ایزی لوڈ کرانے والے، موٹر سائیکل یا گاڑی رکھنے والے،دس ایکڑ کی پراپرٹی رکھنے والے افراد کے خاندان اس سکیم کیلئے اہل نہیں ہوں گے. اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک رفیق اعوان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رضوان جمیل، ایس پی آر آئی بی طاہر مصطفی،ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن، صدر العصر ترقیاتی تنظیم سید سجا دحسین نقوی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نوید عباس، احمد نعمان، وسیم انور،نادرا کے غلام اکبر کھوسہ اوردیگر موجو دتھے.
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.