• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

بہاریں پھر سے لوٹیں گی .. عفت بھٹی

webmaster by webmaster
مارچ 28, 2020
in کالم
1
بہاریں پھر سے لوٹیں گی .. عفت بھٹی

زندگی وسوسوں اور خوف میں گھر چکی ہے ۔موت کروونا وائرس کی شکل میں اپنے شکار تلاش کرتی پھر رہی ہر طرف مردہ جسم اور موت کا خوف رقص بسمل کی طرح رقصاں ہے ۔کئی زندگیاں منوں مٹی تلے سو رہیں خاندان اجڑے ۔تاباں چہرے اپنی تابانی کھو بیٹھے اور خاک ہوگئے ۔میری دنیا کی فضا میں ہراساں کرنے والے موت چکرا رہی جو سانس میں تحلیل ہوکر اپنے شکار ڈھونڈنے کی سعی کر رہی ۔

ایسی خوفناک فضا میں انسانی کوششیں اس نادیدہ دشمن سے نبرد آزما ہیں ۔انسانی عقل اسکے علاج کی تلاش میں سر گرداں ۔امید بس ایک امید اور حوصلہ کہ ہم اس دشمن سے ہار نہیں مانیں گے اور بالاآخر اسے شکست دیں گے ۔کیونکہ یہ انسانیت کا دشمن ہے ۔ اور ایک بار پھر اچھا دور لوٹ آئے گا باغوں میں پھر سے پھول کھلیں گے ۔یہ دہشت آمیز فضا پھر سے خوشگواریت میں بدل جائیگی ۔پرندے پھر سے چہکیں گے اور ہونٹ پھر سے مسکرائیں گے ۔بچے گلے میں بستے ڈالے ایک بارپھر سکول کی جانب رواں دواں ہونگے ۔میرے وطن کی سڑکیں پھر سے آباد ہو جائیں گی ۔میرے محافظ پھر سے اپنے ٹھکانوں پہ جائیں گے ۔یہ خوف کا ناسور ختم ہو جائے گا اور زندگی لوٹ آئے گی ۔کسقدر خوش کن ہے ناں یہ سب ۔مگر کیسے ؟؟ یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے مگر اس کا جواب اس خواب کی تعبیر کہاں ہے ؟؟آئیے میں آپ کو بتاتی ہوں ۔ ہمارا۔مقابلہ جب بھی کسی دشمن سے ہوتا ہے تو ہم اس سے دو طرح سے مقابلہ کرتے ہیں ایک حکمت عملی سے اور دوسرا ہتھیار سے ۔

اگر خوف غالب آجائے تو ہم جیتی جنگ بھی ہار جاتے ہیں مگر حد درجہ بے خوفی اور بد احتیاطی بھی شکست سے ہمکنار کرتی ۔تو قارئین۔اس نادیدہ دشمن سے خوفزدہ نہ ہوں بلکہ تدبیر اور حکمت عملی سے ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے اس سے لڑیں ۔خوف ایک ایسا زہر ہے جو مایوسی کی طرف لے جاتا اور مایوسی گناہ ہے ۔بحیثیت مسلمان ہمیں کبھی مایوس نہیں ہونا دعا اور تدبیر کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔اب کیا حکمت عملی ہے صرف اتنی کہ ہمیں خود کو محدود کرنا ہے سوشل ایکٹیویشن کو محدود کرنا ہے ماسک کا استعمال کرنا ہے تاکہ نہ خود کو نقصان ہو نہ دوسروں کو صفائی کا خاص خیال رکھنا ہے ۔ہاتھوں کو بار بار دھونا خصوصا باہر سے آکر ۔غیر ضروری طور پر باہر نکلنے اور ملنے جلنے سے اجتناب برتیں صاف ہاتھ محفوظ زندگی۔خوف کی فضا سے نکلیں اور امید کی فضا میں سانس لیں۔

خوف زندگی کی امید۔کو کھا جاتا ہے ہمیں مل کر اس امید کو بچانا ہے تاکہ زندگی پھر سے رواں دواں ہو سکے ۔گورنمنٹ کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات میں اس کا ساتھ دیں کیونکہ اس میں ہماری بہتری ہے یہ وقت تنقید اور بغاوت کا نہیں بلکہ تمام تر ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر مل کر چلنے کا ہے ۔خوف کو ذہن سے کھرچ کر اچھی امید رکھنے کا آپ کی زندگی آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے اگر آپ خود اپنا بچاؤ کریں گے تو آپ نہ صرف خود بلکہ دوسروں کی زندگیوں کے بھی محافظ بنیں گے ۔احساس کریں ان ڈاکٹرز۔اور محافظوں کا جو فرنٹ لائن پر آپ کی حفاظت کے لیے دشمن کے آگے صف آرا ہیں۔انہیں دوسروں کو بھی بچانا ہے اور خود کو بھی ۔وہ صرف آپ کی حفاظت کے لیے برسر پیکار ہیں ۔

آپ نے بس چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں اور اپنی حفاظت کرنی ہے ۔اور پھر سے مسکرانا ہے ۔

Tags: cilumn by iffat bhatti
Previous Post

دیہاڑی دار اورمزدور طبقے کو ریلیف کی مد میں دو ارب روپے دینے کا اعلان

Next Post

ملتان .معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حنیف اختر نے بطور چیئرمین شعبہ کامرس بہاءوالدین زکریا یو نیورسٹی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Next Post
ملتان .معروف ماہر تعلیم  پروفیسر ڈاکٹر حنیف اختر نے بطور چیئرمین شعبہ کامرس بہاءوالدین زکریا یو نیورسٹی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ملتان .معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حنیف اختر نے بطور چیئرمین شعبہ کامرس بہاءوالدین زکریا یو نیورسٹی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Comments 1

  1. معظم شاہ says:
    6 سال ago

    خوف ایک ایسا زہر ہے جو مایوسی کی طرف لے جاتا ہے اور مایوسی گناہ ہے
    امید، بس ایک امید اور حوصلہ کہ ہم اس دشمن سے ہار نہیں مانیں گے
    پرندے پھر سے چہکیں گے اور ہونٹ پھر سے مسکرائیں گے
    یہ اور ایسے بہت سے امید دلاتے جملوں سے سجا یہ کالم پڑھ کر بہت اچھا لگا
    آپ نے اس بیماری کے خلاف قلم سے جہاد میں شامل ہو کر ثابت کیا کہ اہل فکر و دانش ہمیشہ مشکل گھڑی میں سیدھے راستے پر قوم کو چلاتے ہیں
    اسے امید دیتے ہیں اس میں لڑنے کا جذبہ بیدار کرتے ہیں اور اس میں اتحاد و اتفاق کی قوت بھر دیتے ہیں
    ایک بہت خوبصورت تعمیری کاوش پر بہت سی داد اور دعائیں

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ
صبح پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

by webmaster
اپریل 20, 2026
0

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...

Read moreDetails
وزیرِ اعظم  کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

وزیرِ اعظم کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

اپریل 16, 2026
ڈیرہ غازی خا  ن   ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ڈیرہ غازی خا ن ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

اپریل 11, 2026
ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

اپریل 10, 2026
پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

اپریل 10, 2026
زندگی وسوسوں اور خوف میں گھر چکی ہے ۔موت کروونا وائرس کی شکل میں اپنے شکار تلاش کرتی پھر رہی ہر طرف مردہ جسم اور موت کا خوف رقص بسمل کی طرح رقصاں ہے ۔کئی زندگیاں منوں مٹی تلے سو رہیں خاندان اجڑے ۔تاباں چہرے اپنی تابانی کھو بیٹھے اور خاک ہوگئے ۔میری دنیا کی فضا میں ہراساں کرنے والے موت چکرا رہی جو سانس میں تحلیل ہوکر اپنے شکار ڈھونڈنے کی سعی کر رہی ۔ ایسی خوفناک فضا میں انسانی کوششیں اس نادیدہ دشمن سے نبرد آزما ہیں ۔انسانی عقل اسکے علاج کی تلاش میں سر گرداں ۔امید بس ایک امید اور حوصلہ کہ ہم اس دشمن سے ہار نہیں مانیں گے اور بالاآخر اسے شکست دیں گے ۔کیونکہ یہ انسانیت کا دشمن ہے ۔ اور ایک بار پھر اچھا دور لوٹ آئے گا باغوں میں پھر سے پھول کھلیں گے ۔یہ دہشت آمیز فضا پھر سے خوشگواریت میں بدل جائیگی ۔پرندے پھر سے چہکیں گے اور ہونٹ پھر سے مسکرائیں گے ۔بچے گلے میں بستے ڈالے ایک بارپھر سکول کی جانب رواں دواں ہونگے ۔میرے وطن کی سڑکیں پھر سے آباد ہو جائیں گی ۔میرے محافظ پھر سے اپنے ٹھکانوں پہ جائیں گے ۔یہ خوف کا ناسور ختم ہو جائے گا اور زندگی لوٹ آئے گی ۔کسقدر خوش کن ہے ناں یہ سب ۔مگر کیسے ؟؟ یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے مگر اس کا جواب اس خواب کی تعبیر کہاں ہے ؟؟آئیے میں آپ کو بتاتی ہوں ۔ ہمارا۔مقابلہ جب بھی کسی دشمن سے ہوتا ہے تو ہم اس سے دو طرح سے مقابلہ کرتے ہیں ایک حکمت عملی سے اور دوسرا ہتھیار سے ۔ اگر خوف غالب آجائے تو ہم جیتی جنگ بھی ہار جاتے ہیں مگر حد درجہ بے خوفی اور بد احتیاطی بھی شکست سے ہمکنار کرتی ۔تو قارئین۔اس نادیدہ دشمن سے خوفزدہ نہ ہوں بلکہ تدبیر اور حکمت عملی سے ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے اس سے لڑیں ۔خوف ایک ایسا زہر ہے جو مایوسی کی طرف لے جاتا اور مایوسی گناہ ہے ۔بحیثیت مسلمان ہمیں کبھی مایوس نہیں ہونا دعا اور تدبیر کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔اب کیا حکمت عملی ہے صرف اتنی کہ ہمیں خود کو محدود کرنا ہے سوشل ایکٹیویشن کو محدود کرنا ہے ماسک کا استعمال کرنا ہے تاکہ نہ خود کو نقصان ہو نہ دوسروں کو صفائی کا خاص خیال رکھنا ہے ۔ہاتھوں کو بار بار دھونا خصوصا باہر سے آکر ۔غیر ضروری طور پر باہر نکلنے اور ملنے جلنے سے اجتناب برتیں صاف ہاتھ محفوظ زندگی۔خوف کی فضا سے نکلیں اور امید کی فضا میں سانس لیں۔ خوف زندگی کی امید۔کو کھا جاتا ہے ہمیں مل کر اس امید کو بچانا ہے تاکہ زندگی پھر سے رواں دواں ہو سکے ۔گورنمنٹ کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات میں اس کا ساتھ دیں کیونکہ اس میں ہماری بہتری ہے یہ وقت تنقید اور بغاوت کا نہیں بلکہ تمام تر ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر مل کر چلنے کا ہے ۔خوف کو ذہن سے کھرچ کر اچھی امید رکھنے کا آپ کی زندگی آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے اگر آپ خود اپنا بچاؤ کریں گے تو آپ نہ صرف خود بلکہ دوسروں کی زندگیوں کے بھی محافظ بنیں گے ۔احساس کریں ان ڈاکٹرز۔اور محافظوں کا جو فرنٹ لائن پر آپ کی حفاظت کے لیے دشمن کے آگے صف آرا ہیں۔انہیں دوسروں کو بھی بچانا ہے اور خود کو بھی ۔وہ صرف آپ کی حفاظت کے لیے برسر پیکار ہیں ۔ آپ نے بس چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں اور اپنی حفاظت کرنی ہے ۔اور پھر سے مسکرانا ہے ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.