اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے، برے وقت کے لیے تیاری مکمل ہونی چاہیے۔ ایک ہفتے میں ڈاکٹرز کی ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا، ہمیشہ بہتری کی گنجائش ہوتی ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا صورتحال تبدیل ہونے پر حکمت عملی بھی تبدیل کرنا پڑے گی، ڈاکٹرز اپنا حوصلہ بلند رکھیں، کورونا وائرس کے خلاف قومی جذبے سے کام کرنا ہو گا، ڈاکٹرز کی تعداد ہمیں دگنا سے بھی زیادہ کرنے کی ضرورت ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت نگرانی کی ضرورت ہے۔
Source:
express news