• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

حکومت نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کےلئے بل لانے کا اعلان کردیا

webmaster by webmaster
مارچ 11, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
حکومت نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کےلئے بل لانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد ۔ حکومت نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کےلئے بل لانے کا اعلان کردیا۔بل لانے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔

اس حوالے سے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود نے بتایا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے سے ہونے والے اس اہم اجلاس میں وزیراعظم نے سب اراکین اسمبلی سے آرا لی ہیں۔جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کا وہاں کے عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں اہم اجلاس منقد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب کے ساتھ ساتھ صوبائی وزارا اور صوبائی و وفاقی اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا قدم اٹھایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بہاولپور میں سیکرٹریٹ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ اور ایڈیشنل آئی جی ساوتھ لگایا جائے گا۔افسران میں سےچیف سیکرٹری کا دفتر بہاولپور اورایڈیشنل آئی جی کا ملتان میں دفتر ہوگا۔جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حتمی اقدام اٹھایا گیاہے۔صوبے کے لئے انتظامی سیکرٹریٹ بہاولپور بنانے کا اعلان کیاگیاہے۔سیکرٹریٹ کیلئے ساڑھے تین ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔نئے سیکرٹریٹ کیلئے 1350پوسٹس درکار ہوں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھایا گیاہے۔پنجاب کے بجٹ میں پینتیس فیصد جنوبی پنجاب کیلئے رکھا گیاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوتہائی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے یہ اب تک نہیں ہوسکا ہے۔ آج بھی صورتحال یہی ہے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی بارہا کہہ چکی ہے کہ وہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانا چاہتی ہے، محترمہ بے نظیر بھٹو بھی اس حوالے سے موقف رکھتی تھیں اس لئے امید ہے کہ پیپلز پارٹی اب صوبے کی حمایت کرے گی۔ماضی میں شہباز شریف بھی کہہ چکے ہیں کہ صوبہ بننا چاہئے اس لئے امید ہے کہ تمام جماعتیں اس کی حمایت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اپنی قیادت کو اس بارے قائل کریں گے۔اس بارے حکومت بھی تمام جماعتوں سے مشاورت کرے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں ان تمام افراد کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے جنوبی پنجاب کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ جنوبی پنجاب کے صوبہ بنے کے بعد تمام لوازمات جو باقی صوبوں کو حاصل ہیں مثلاً این ایف سی، وفاقی میں نمائندگی اسے بھی ملے گی جبکہ ترقی کے لیے درکار اقدمات بھی اس صوبے کو حاصل ہوں گے۔

جنوبی پنجاب کے دارالحکومت کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا اس کا فیصلہ عوام اور منتخب اراکین اسمبلی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔آخر میں انہوں نے سرائیکی زبان میں جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ان کیلئے تاریخ رقم ہورہی ہے اور جب صوبہ بن جائے گا تو جنوبی پنجاب کے عوام کے کئی مسائل حل ہوجائیں گے۔

Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: National News
Previous Post

عثمان بزدار نے گھرجا کر دوست محمد مزاری سے معذرت کرلی، تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ ٹل گیا

Next Post

جنوبی پنجاب صوبہ ، پرانا وعدہ اور نئی امید .. مظہر اقبال کھوکھر

Next Post
جنوبی پنجاب صوبہ ، پرانا وعدہ اور نئی امید  ..  مظہر اقبال کھوکھر

جنوبی پنجاب صوبہ ، پرانا وعدہ اور نئی امید .. مظہر اقبال کھوکھر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد ۔ حکومت نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کےلئے بل لانے کا اعلان کردیا۔بل لانے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔ اس حوالے سے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود نے بتایا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے سے ہونے والے اس اہم اجلاس میں وزیراعظم نے سب اراکین اسمبلی سے آرا لی ہیں۔جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کا وہاں کے عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے۔ اسلام آباد میں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں اہم اجلاس منقد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب کے ساتھ ساتھ صوبائی وزارا اور صوبائی و وفاقی اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا قدم اٹھایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بہاولپور میں سیکرٹریٹ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ اور ایڈیشنل آئی جی ساوتھ لگایا جائے گا۔افسران میں سےچیف سیکرٹری کا دفتر بہاولپور اورایڈیشنل آئی جی کا ملتان میں دفتر ہوگا۔جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حتمی اقدام اٹھایا گیاہے۔صوبے کے لئے انتظامی سیکرٹریٹ بہاولپور بنانے کا اعلان کیاگیاہے۔سیکرٹریٹ کیلئے ساڑھے تین ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔نئے سیکرٹریٹ کیلئے 1350پوسٹس درکار ہوں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھایا گیاہے۔پنجاب کے بجٹ میں پینتیس فیصد جنوبی پنجاب کیلئے رکھا گیاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوتہائی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے یہ اب تک نہیں ہوسکا ہے۔ آج بھی صورتحال یہی ہے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی بارہا کہہ چکی ہے کہ وہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانا چاہتی ہے، محترمہ بے نظیر بھٹو بھی اس حوالے سے موقف رکھتی تھیں اس لئے امید ہے کہ پیپلز پارٹی اب صوبے کی حمایت کرے گی۔ماضی میں شہباز شریف بھی کہہ چکے ہیں کہ صوبہ بننا چاہئے اس لئے امید ہے کہ تمام جماعتیں اس کی حمایت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اپنی قیادت کو اس بارے قائل کریں گے۔اس بارے حکومت بھی تمام جماعتوں سے مشاورت کرے گی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں ان تمام افراد کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے جنوبی پنجاب کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ جنوبی پنجاب کے صوبہ بنے کے بعد تمام لوازمات جو باقی صوبوں کو حاصل ہیں مثلاً این ایف سی، وفاقی میں نمائندگی اسے بھی ملے گی جبکہ ترقی کے لیے درکار اقدمات بھی اس صوبے کو حاصل ہوں گے۔ جنوبی پنجاب کے دارالحکومت کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا اس کا فیصلہ عوام اور منتخب اراکین اسمبلی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔آخر میں انہوں نے سرائیکی زبان میں جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ان کیلئے تاریخ رقم ہورہی ہے اور جب صوبہ بن جائے گا تو جنوبی پنجاب کے عوام کے کئی مسائل حل ہوجائیں گے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.