• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

مشتاق مہر نے نئے آئی جی سندھ کا چارج سنبھال لیا

webmaster by webmaster
مارچ 2, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
مشتاق مہر نے نئے آئی جی سندھ کا چارج سنبھال لیا

کراچی ۔ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے سینئر افسر مشتاق مہر نے سندھ کے 60 ویں انسپکٹر جنرل پولیس کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے بعد سینٹرل پولیس آفس پہنچے، نئے آئی جی سندھ کو سی پی او پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جانے والے آئی جی سندھ نے آنے والے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی سی پی او آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔

مشتاق مہر نے سابقہ آئی جی سندھ سے ملاقات کی، مشتاق مہر سے سینئر پولیس افسران بھی ملے، نئے آئی جی کا بعض نئے پولیس
افسران سے تعارف کرایا گیا، نئے آئی جی سندھ اور جانے والے آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام کو پولیس کے خصوصی دستے نے جنرل سلام پیش کیا۔

قبل ازیں دونوں افسران نے شہدائے پولیس کی یاد گار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، جس کے بعد مشتاق مہر نے اپنے عہدے کا باقائدہ چارج سنبھالا، مشتاق مہر اس سے قبل آئی جی ریلوے کے عہدے پر تعینات تھے۔

مشتاق مہر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ کے عہدے پر بھی رہے اور دو مرتبہ بطور کراچی پولیس چیف خدمات انجام دے چکے ہیں۔

قبل ازیں سندھ میں تعینات نئے آئی جی پولیس مشتاق مہر نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

نئے آئی جی پولیس مشتاق مہر نے وزیراعلیٰ سندھ سے جوائننگ کی اجازت مانگی، سید مراد علی شاہ نے عہدہ سنبھالنے کی اجازت دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ سندھ میں امن امان کی بحالی میں پولیس کا بڑا اہم کردار ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو صوبے میں امن امان کو بہتر کرنے کی ہدایت دی۔

پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مزید بہتر اقدامات کرے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پولیس کی موجودگی عوام کیلئے باعث تحفظ ہو نہ کی پریشانی کا سبب بنے۔

نئے آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ صوبے میں امن امان کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

دوسری طرف ہٹائے گئے آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے چارج چھوڑنے سے قبل اعلی سطحی ویڈیو لنک خطاب کیا۔

انہوں نے اچھا کام کرنے اور ایک ٹیم بن کر ساتھ دینے پر تمام افسران واہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ کلیم امام نے کہا کہ میں امروز چارج چھوڑ کر جارہا ہوں تاہم ڈپارٹمنٹ کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ محنت لگن اور دیانت کے ساتھ کام کرتے رہیں۔سائلین کی مدد اور ان سے تعاون ترجیحی بنیاد پر کرتے رہیں۔ کلیم امام نے بعداذاں‌ سی پی او کے اسٹاف سے بھی خطاب کیا اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

Source: جنگ
Tags: National News
Previous Post

گندم بحران کی تحقیقات سے متعلق درخواست،وفاقی حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب سے جواب طلب

Next Post

پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آگیا

Next Post
پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آگیا

پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
کراچی ۔ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے سینئر افسر مشتاق مہر نے سندھ کے 60 ویں انسپکٹر جنرل پولیس کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے بعد سینٹرل پولیس آفس پہنچے، نئے آئی جی سندھ کو سی پی او پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جانے والے آئی جی سندھ نے آنے والے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی سی پی او آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔ مشتاق مہر نے سابقہ آئی جی سندھ سے ملاقات کی، مشتاق مہر سے سینئر پولیس افسران بھی ملے، نئے آئی جی کا بعض نئے پولیس افسران سے تعارف کرایا گیا، نئے آئی جی سندھ اور جانے والے آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام کو پولیس کے خصوصی دستے نے جنرل سلام پیش کیا۔ قبل ازیں دونوں افسران نے شہدائے پولیس کی یاد گار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، جس کے بعد مشتاق مہر نے اپنے عہدے کا باقائدہ چارج سنبھالا، مشتاق مہر اس سے قبل آئی جی ریلوے کے عہدے پر تعینات تھے۔ مشتاق مہر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ کے عہدے پر بھی رہے اور دو مرتبہ بطور کراچی پولیس چیف خدمات انجام دے چکے ہیں۔ قبل ازیں سندھ میں تعینات نئے آئی جی پولیس مشتاق مہر نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ نئے آئی جی پولیس مشتاق مہر نے وزیراعلیٰ سندھ سے جوائننگ کی اجازت مانگی، سید مراد علی شاہ نے عہدہ سنبھالنے کی اجازت دی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ سندھ میں امن امان کی بحالی میں پولیس کا بڑا اہم کردار ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو صوبے میں امن امان کو بہتر کرنے کی ہدایت دی۔ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مزید بہتر اقدامات کرے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پولیس کی موجودگی عوام کیلئے باعث تحفظ ہو نہ کی پریشانی کا سبب بنے۔ نئے آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ صوبے میں امن امان کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ دوسری طرف ہٹائے گئے آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے چارج چھوڑنے سے قبل اعلی سطحی ویڈیو لنک خطاب کیا۔ انہوں نے اچھا کام کرنے اور ایک ٹیم بن کر ساتھ دینے پر تمام افسران واہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ کلیم امام نے کہا کہ میں امروز چارج چھوڑ کر جارہا ہوں تاہم ڈپارٹمنٹ کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ محنت لگن اور دیانت کے ساتھ کام کرتے رہیں۔سائلین کی مدد اور ان سے تعاون ترجیحی بنیاد پر کرتے رہیں۔ کلیم امام نے بعداذاں‌ سی پی او کے اسٹاف سے بھی خطاب کیا اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.