لیہ(صبح پا کستان)ووٹ کا تقدس اور عوامی خدمت سیاست میں حرف آخر سمجھتے ہوئے خدمت کر رہا ہوں اور60 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن کا افتتاح اسی جذبے کا عملی اظہار ہے یہ بات ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ نے اسفند یار شہید چوک پر سوئی گیس فراہمی کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخار علی بابر کھیتران، صدر انجمن تاجران مظفر اقبال دھول، سیکرٹری شیخ کمال الدین، سابق چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد،زمان خان مگسی،سابق کونسلرز، ایمپلائز کالونی و ہاؤسنگ کالونی کے مکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملک نیاز احمد جکھڑ نے کہاکہ2006ء میں سوئی گیس فراہمی کی ڈیمانڈ پر عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کے لئے کسی قسم کی پرواہ کیے بغیر سوئی گیس کا افتتاح ہوا اور آج فیز5 میں ساٹھ کلومیٹر طویل سوئی گیس فراہمی کی لائن کا افتتاح ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ ملیں یا نہ ملیں عوام میرے لئے ہمیشہ قابل احترام رہے ہیں اور رہیں گے۔
سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کا بنیادی مقصد عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے کام جاری ہے اور کئی سالوں سے خراب ایمپلائز کالونی کی مرکزی سڑک کی تعمیر سماجی سہولیات کی پیش رفت ہے۔
افتخار علی بابر کھتران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک نیازاحمدجکھڑکا سوئی گیس فراہمی کی صورت میں لگایا گیا پودا آج پانچویں فیز میں داخل ہوگیا ہے اور 220 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن لیہ میں کام کر رہی ہے جو حکومت کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کئے گئے وعدوں کی تکمیل ہے۔تقریب میں انچارج سوئی گیس ملتان رینج مہر جمیل احمدنے کہا کہ60کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن سے ہزاروں مکین مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر میٹر لگانے کا کام شروع کر دیاجائے گا۔قبل ازیں ملک نیاز از احمدجکھڑ اور سید رفاقت علی گیلانی نے شعلہ جلا کر افتتاح کیا۔اس موقع پر سوئی گیس کے متعلقہ افسران موجود تھے۔