راجن پور(صبح پا کستان)حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
نصاب کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔کھیل دماغ کو تروتازہ اور صحت مند بناتا ہے۔جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔یہ باتیں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور ارشاد حسین بخاری نے پرنسپل شاہینہ ناز اور سٹاف کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز کالج راجن پور میں سپورٹس گالا کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔تفصیلات کے مطابق سپورٹس گالا ایک ہفتہ تک جاری رہیں گے۔جس میں ہاکی،کرکٹ،بیڈ منٹن،رسہ کشی،ٹیبل ٹینس اور دوڑ کے مقابلہ جات منعقد کرائے جائیں گے۔ان مقابلوں میں ضلع بھر کے کالجز کی طالبات شریک ہوں گی۔