ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس میں اراکین اسمبلی کی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر صحت محمد حنیف پتافی،چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سردار احمد علی دریشک،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ڈی پی او اسد سرفراز،اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ،ملک محمد شاہد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران موجود تھے.
اجلاس میں امن عامہ،ترقیاتی منصوبوں،کلین اینڈ گرین مہم،پرائس کنٹرول،ریونیو سروسز،میونسپل سروسز ٹریفک مسائل اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا.ڈی جی خان شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل کے حوالے بات کی گئی۔مختلف سکولز اور پبلک پلیسزپر این جی اوز کی مدد سے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے ٹیچنگ ہسپتال کیلئے نئی سی ٹی سکین مشین فراہم کرنے اور پرانی مشین کو مرمت کرانے کی یقین دہانی کرائی. انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال میں اوپی ڈی اور فارمیسی کے کاؤنٹر بڑھانے کے بھی احکامات جاری کیے اجلاس میں سکولوں
میں زیر تعلیم طلبہ کے سکریننگ ٹیسٹ کرانے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا.
چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے ریونیو سروسز کی بہتری کے بارے میں آگاہی دی انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر سمیت سرکاری اداروں میں موجود بد عنوان عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی.
ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے پارلیمنٹیرینز عوام اور افسران کے ساتھ ملکر کام کریں گے.
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے حلقوں میں ڈویلپمنٹ کے کاموں کی نیم پلیٹ لگائی جائے گی اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا جائیگا
ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ شہر میں کرائم کی صورتحال اور ٹریفک کے مسائل کو کافی حد تک کم کیا گیا ہے۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفنگ دی.