کروڑ لعل عیسن ( صبح پا کستان)ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے کروڑ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام سے قریبی رابطہ کو فروغٖ دینا اور عام آدمی کے مسائل کو حل کرنا ہے، پولیس اور عوام ملکر مثالی معاشرہ تعمیر کر سکتے ہیں،قانون کی بالا دستی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ میری ترجیحات میں شامل ہے،اچھی کار کردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد حسن اقبال کی کروڑ شہر میں کھلی کچہری،اس موقع پر ڈی ایس پی کروڑ لیاقت علی،ایس ایچ او کروڑ ملک ارشد،ایس ایچ او فتح پور خرم ریاض ودیگر پولیس افسران اور بڑی تعداد میں شہری موجود تھے،کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے انفرادی واجتماعی مسائل پر مبنی درخواستیں پیش کی، ڈی پی او نے فرداً فرداًدرخواستوں پر سماعت کی اور پوری توجہ کے ساتھ سائلین کے مسائل سنے،محمد حسن اقبال نے درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او کروڑ اور فتح پورکو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد کاروائی کرکے رپورٹ پیش کریں،ڈ ی پی او نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام سے رابطہ کو فروغ دینا اور عام آدمی کے مسائل کو حل کرنا ہے کیونکہ پولیس اور عوام ملکرہی مثالی معاشرہ تعمیر کر سکتے ہیں، ڈ ی پی او نے کہا کہ قانون کی بالادستی،عوام کے جان و مال کا تحفظ میری ترجیحا ت میں شامل ہے، عوام جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں،انہوں نے مزید کہا کہ کروڑ شہر میں ٹریفک سمیت دیگر مسائل حل کیے جائیں گے اور میرٹ کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،اچھی کار کردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعا م سے بھی نوازا جائے گا، شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کوسراہتے ہوئے اسے ڈی پی او کا احسن اقدام قرار دیا،شہریوں نے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی اور انسداد جرائم کیلئے کروڑ پولیس کی کاردگردگی کو سراہتے ہوئے ااطمینان کا اظہار کیا۔