• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

شیخ رشید دور: ریلوے کا خسارہ 33 ارب 14 کروڑ رہا

webmaster by webmaster
فروری 11, 2020
in First Page, لاہور
0
مظفر گڑھ ۔نوجوانوں تیار ہوجاوملک میں انقلاب لائیں گے، ظالم خاندان نے 40 سال میں اپنے سوا کوئی لیڈر بننے نہیں دیا،عمران خان کے ساتھ اس لیے کھڑا ہوں کہ وہ غریبوں کے لیے کچھ کرے گا:شیخ رشید

لاہور ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے پہلے سال کے دوران ریلوے کے نفع و نقصانات کے بارے میں آڈٹ رپورٹ تیار کرلی گئی، یہ رپورٹ آئندہ چند روز میں آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید جہانگیر، صدر مملکت کو پیش کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں چند روز قبل یہ کہا تھا کہ ان کے دور کی رپورٹ ابھی تیار نہیں ہوئی۔ رپورٹ میں آڈیٹر جنرل نے ریلوے کے تیار کردہ حسابات کو مسترد کر دیا، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے محکمے کا اصل خسارہ چھپانے کے لئے آڈیٹروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کے تحت جان بوجھ کر اپنے ذمے واجب الادا 1 ارب 71 کروڑ 43 لاکھ 40 ہزار روپے کی ادائیگیاں 30 جون 2019 کو ختم ہونیوالے مالی سال تک روک لیں اور یہ رقم ریلوے کے کھاتے میں جمع دکھائی گئی تاکہ آمدنی کے مقابلے میں اخراجات کو کم رکھ کر خسارے میں کمی کا حجم بڑھایا جاسکے۔

اس رپورٹ میں اخراجات کی غلط مدت میں اندراج سے 64 کروڑ 39 لاکھ روپے کی اوورسٹیٹمنٹ کی گئی جبکہ پی ایس ڈی پی (سالانہ ترقیاتی پروگرام) کے اخراجات کا غلط مدت میں اندراج کر کے 30 کروڑ 44 لاکھ روپے کے اخراجات کم ظاہر کئے گئے۔ دنیا نیوز کی تحقیقات کے مطابق ریلوے کا خسارہ شیخ رشید کے دور میں مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کے آخری سال 18-2017ء کے مقابلے میں 2 ارب 91 کروڑ 30 لاکھ روپے کمی سے 33 ارب 14 کروڑ 40 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا، لیکن ریلوے کے شعبہ حسابات نے اپنی رپورٹ میں مجموعی خسارہ 32 ارب 76 کروڑ اور اس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں4 ارب 5 کروڑ روپے کی کمی کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیخ رشید کے دور میں ریلوے کے مجموعی غیر ترقیاتی اخراجات 87 ارب 65 کروڑ 40 لاکھ روپے رہے جبکہ مجموعی آمدنی 54 ارب 50 کروڑ 70 لاکھ روپے رہنے سے ان کی حکومت کے پہلے سال ریلوے کا خسارہ 33 ارب 14 کروڑ روپے رہا۔ دنیا نیوز نے خسارے میں کمی کی وجوہات کے بارے میں ریلوے کی سرکاری دستاویزات سے جو تحقیقات کی ہیں ان میں مزید حیران کن اور دلچسپ صورتحال سامنے آئی ہے۔ محکمے کی حسابات رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ آمدنی میں اضافے کے پیچھے مسافر ٹرینوں کی اکانومی اور دیگر لوئر کلاس کی بوگیوں میں سفر کرنیوالے غریب اور متوسط طبقے کے مسافروں کا ہاتھ ہے جنہوں نے ٹرینوں کی آمدنی میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 3 ارب 51 کروڑ کے اضافے سے مجموعی طور پر 21 ارب 81 کروڑ روپے کا حصہ ڈالا۔

لیکن دوسری طرف ایک دوسری دستاویز سے انکشاف ہوا کہ ریلوے ان غریب مسافروں سے اوسطاً 23 اعشاریہ 60 فیصد منافع کما رہا ہے جو کسی بھی کاروبار کے لحاظ سے منافع کی بہت بڑی شرح ہے۔ خبر کے بارے میں ریلوے کے چیف فنانشل ایڈوائزرو چیف اکاؤنٹس آفیسر محسن عطا نے اپنے تحریری موقف میں کہا کہ ہر سال مئی اور جون کے مہینوں میں بجٹ بن رہا ہوتا ہے اور ادائیگیاں سست روی سے ہوتی ہیں، اخراجات چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی،اخراجات کی اگلے سال منتقلی نارمل بات ہے۔

Post Views: 13
Source: لا ہور نیوز
Tags: lahore news
Previous Post

وزیر اعظم کا مہنگائی میں کمی کے لیے 15 ارب روپے کا پیکج لانے کا فیصلہ

Next Post

لیہ۔محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال پنجاب کی جانب سے خصوصی افراد میں 5لاکھ 36ہزارروپے مالیت کے چیک تقسیم

Next Post
لیہ۔محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال پنجاب کی جانب سے خصوصی افراد میں 5لاکھ 36ہزارروپے مالیت کے چیک تقسیم

لیہ۔محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال پنجاب کی جانب سے خصوصی افراد میں 5لاکھ 36ہزارروپے مالیت کے چیک تقسیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
لاہور ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے پہلے سال کے دوران ریلوے کے نفع و نقصانات کے بارے میں آڈٹ رپورٹ تیار کرلی گئی، یہ رپورٹ آئندہ چند روز میں آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید جہانگیر، صدر مملکت کو پیش کریں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں چند روز قبل یہ کہا تھا کہ ان کے دور کی رپورٹ ابھی تیار نہیں ہوئی۔ رپورٹ میں آڈیٹر جنرل نے ریلوے کے تیار کردہ حسابات کو مسترد کر دیا، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے محکمے کا اصل خسارہ چھپانے کے لئے آڈیٹروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کے تحت جان بوجھ کر اپنے ذمے واجب الادا 1 ارب 71 کروڑ 43 لاکھ 40 ہزار روپے کی ادائیگیاں 30 جون 2019 کو ختم ہونیوالے مالی سال تک روک لیں اور یہ رقم ریلوے کے کھاتے میں جمع دکھائی گئی تاکہ آمدنی کے مقابلے میں اخراجات کو کم رکھ کر خسارے میں کمی کا حجم بڑھایا جاسکے۔ اس رپورٹ میں اخراجات کی غلط مدت میں اندراج سے 64 کروڑ 39 لاکھ روپے کی اوورسٹیٹمنٹ کی گئی جبکہ پی ایس ڈی پی (سالانہ ترقیاتی پروگرام) کے اخراجات کا غلط مدت میں اندراج کر کے 30 کروڑ 44 لاکھ روپے کے اخراجات کم ظاہر کئے گئے۔ دنیا نیوز کی تحقیقات کے مطابق ریلوے کا خسارہ شیخ رشید کے دور میں مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کے آخری سال 18-2017ء کے مقابلے میں 2 ارب 91 کروڑ 30 لاکھ روپے کمی سے 33 ارب 14 کروڑ 40 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا، لیکن ریلوے کے شعبہ حسابات نے اپنی رپورٹ میں مجموعی خسارہ 32 ارب 76 کروڑ اور اس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں4 ارب 5 کروڑ روپے کی کمی کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شیخ رشید کے دور میں ریلوے کے مجموعی غیر ترقیاتی اخراجات 87 ارب 65 کروڑ 40 لاکھ روپے رہے جبکہ مجموعی آمدنی 54 ارب 50 کروڑ 70 لاکھ روپے رہنے سے ان کی حکومت کے پہلے سال ریلوے کا خسارہ 33 ارب 14 کروڑ روپے رہا۔ دنیا نیوز نے خسارے میں کمی کی وجوہات کے بارے میں ریلوے کی سرکاری دستاویزات سے جو تحقیقات کی ہیں ان میں مزید حیران کن اور دلچسپ صورتحال سامنے آئی ہے۔ محکمے کی حسابات رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ آمدنی میں اضافے کے پیچھے مسافر ٹرینوں کی اکانومی اور دیگر لوئر کلاس کی بوگیوں میں سفر کرنیوالے غریب اور متوسط طبقے کے مسافروں کا ہاتھ ہے جنہوں نے ٹرینوں کی آمدنی میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 3 ارب 51 کروڑ کے اضافے سے مجموعی طور پر 21 ارب 81 کروڑ روپے کا حصہ ڈالا۔ لیکن دوسری طرف ایک دوسری دستاویز سے انکشاف ہوا کہ ریلوے ان غریب مسافروں سے اوسطاً 23 اعشاریہ 60 فیصد منافع کما رہا ہے جو کسی بھی کاروبار کے لحاظ سے منافع کی بہت بڑی شرح ہے۔ خبر کے بارے میں ریلوے کے چیف فنانشل ایڈوائزرو چیف اکاؤنٹس آفیسر محسن عطا نے اپنے تحریری موقف میں کہا کہ ہر سال مئی اور جون کے مہینوں میں بجٹ بن رہا ہوتا ہے اور ادائیگیاں سست روی سے ہوتی ہیں، اخراجات چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی،اخراجات کی اگلے سال منتقلی نارمل بات ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.