ڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان):چوک چورہٹہ پر لنگر خانہ کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اوربہت جلد لنگر خانہ میں غریب عوام کو عزت و تکریم کے ساتھ مفت کھانا فراہم کیا جائیگا.کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے لنگر خانہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے کہا کہ لنگر خانہ میں مقامی ثقافت کو مدنظر رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے بہت جلد لنگر خانہ فنکشنل کردیا جائیگا۔کمشنر نے چوک چورہٹہ پر ماڈل سستا بازار کیلئے جگہ کی تیاری اور مانکا کینال پر شجرکاری مہم کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ جگہ ہموار کرکے چوک چورہٹہ میں ٹف ٹائلز لگائی جائے گی اور شہر بھر کے ریڑھی بانوں کو یہاں مفت جگہ دی جائے گی کمشنر نے کہا کہ مانکا کینال کے کناروں پر پودے ایک ہی لائن میں لگائے جائیں۔پودوں اور گملوں کی حفاظت کیلئے مقامی افراد کو ذمہ داری دی جائے۔