اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ میں 11ارب 77 کروڑ روپے سے زائد رقم جمع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیم فنڈز میں جمع رقم سے متعلق اہم دستاویزات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق ڈیم فنڈ میں 11 ارب 77 کروڑ روپے جمع ہوئے۔جس مین سے اوور سیز پاکستانیوں نے ایک ارب73 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں بھیجے۔پاکستانیوں نے 10 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد رقم عطیہ کی۔جبکہ موبائل فون پر میسج کے ذریعے دیئے گئے عطیہ کی رقم 15کروڑ 45 لاکھ ہے۔اووسیز پاکستانیوں نے ایک ارب 73 کروڑ روپے جمع کرائے۔ امریکہ میں مقیم افراد نے 59 کروڑ روپے عطیات دئے۔ ڈیم فنڈ ابھی بھی سپریم کورٹ کے پاس ہے۔ ڈیم فنڈز میں ابھی بھی لوگ پیسے جمع کرا رہے ہیں۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










