• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ترکی میں زلزلہ،پاک فوج کا دستہ امدادی کاموں کیلئے تیار ہے،آرمی چیف

webmaster by webmaster
جنوری 25, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
ترکی میں زلزلہ،پاک فوج کا دستہ امدادی کاموں کیلئے تیار ہے،آرمی چیف

راولپنڈی۔ ترکی میں آنے والے خوفناک زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گہرے دکھ اور رنج کااظہارکیاہے۔

آئی آیس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی میں زلزلے سے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہارکیاہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل قمر باجوہ نے کہا ترکی میں زلزلہ متاثرین کی امدادکےلئے حکومت پاکستان نے پیشکش کررکھی ہے، آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج کا دستہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کےلئے تیار ہے۔پاک فوج کے دستے میں خصوصی ریسکیوریلیف اورمیڈیکل ٹیمیں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ مشرقی ترکی میں آنے والے شدید زلزلے میں حکام کے مطابق 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز ایلازہ صوبے میں سیوریس نامی قصبہ بتایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے عمارتیں گر گئیں اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ممالک شام، لبنان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔

ترکی میں زلزلے عام ہیں اور 1999 میں مغربی ترکی میں آنے والے ایک زبردست زلزلے میں تقریباً 17 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔یہ زلزلہ جمعے کو مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بج کر 55 منٹ (عالمی وقت کے مطابق شام چھ بج کر55 منٹ) پر آیا۔ترکی میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق زلزلے کے بعد 60 جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ متاثرہ عمارتوں میں واپس نہ جائیں ورنہ آفٹرشاکس کی صورت میں نقصان ہو سکتا ہے۔

ایلازے صوبے کے گورنر نے کہا کہ ان کے صوبے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پڑوسی صوبے ملاتیا کے گورنر کے مطابق وہاں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ٹی وی فوٹیج میں ایمرجنسی سروسز کو ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔زلزلے سے متاثر ہونے والا علاقہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے تقریباً 550 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔یہ علاقہ دور دراز اور کم آبادی کا حامل ہے اس لیے نقصانات اور ہلاکتوں کی تفصیلات آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔حکام نے اس علاقے میں خیمے، بستر اور کمبل بھجوا دیے ہیں کیونکہ یہاں رات کے وقت اکثر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر جاتا ہے۔سیوریس قصبے کی آبادی چار ہزار ہے اور یہ دریائے فرات کا ذریعے بننے والی حضر جھیل کے کنارے پر واقع ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔

Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: National News
Previous Post

مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو برطانیہ طلب کرلیا

Next Post

لیہ۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ضلعی امن کمیٹی ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ

Next Post
لیہ۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ضلعی امن کمیٹی ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ

لیہ۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ضلعی امن کمیٹی ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
راولپنڈی۔ ترکی میں آنے والے خوفناک زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گہرے دکھ اور رنج کااظہارکیاہے۔ آئی آیس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی میں زلزلے سے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہارکیاہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل قمر باجوہ نے کہا ترکی میں زلزلہ متاثرین کی امدادکےلئے حکومت پاکستان نے پیشکش کررکھی ہے، آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج کا دستہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کےلئے تیار ہے۔پاک فوج کے دستے میں خصوصی ریسکیوریلیف اورمیڈیکل ٹیمیں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ مشرقی ترکی میں آنے والے شدید زلزلے میں حکام کے مطابق 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز ایلازہ صوبے میں سیوریس نامی قصبہ بتایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے عمارتیں گر گئیں اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ممالک شام، لبنان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔ ترکی میں زلزلے عام ہیں اور 1999 میں مغربی ترکی میں آنے والے ایک زبردست زلزلے میں تقریباً 17 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔یہ زلزلہ جمعے کو مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بج کر 55 منٹ (عالمی وقت کے مطابق شام چھ بج کر55 منٹ) پر آیا۔ترکی میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق زلزلے کے بعد 60 جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ متاثرہ عمارتوں میں واپس نہ جائیں ورنہ آفٹرشاکس کی صورت میں نقصان ہو سکتا ہے۔ ایلازے صوبے کے گورنر نے کہا کہ ان کے صوبے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پڑوسی صوبے ملاتیا کے گورنر کے مطابق وہاں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ٹی وی فوٹیج میں ایمرجنسی سروسز کو ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔زلزلے سے متاثر ہونے والا علاقہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے تقریباً 550 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔یہ علاقہ دور دراز اور کم آبادی کا حامل ہے اس لیے نقصانات اور ہلاکتوں کی تفصیلات آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔حکام نے اس علاقے میں خیمے، بستر اور کمبل بھجوا دیے ہیں کیونکہ یہاں رات کے وقت اکثر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر جاتا ہے۔سیوریس قصبے کی آبادی چار ہزار ہے اور یہ دریائے فرات کا ذریعے بننے والی حضر جھیل کے کنارے پر واقع ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.