تعلیمی اداروں میں کھیلو ں کو فروغ کے لئے حکو مت پنجا ب فنڈز فراہم کر رہی ہے ، ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد
لیہ (صبح پا کستان) ضلع حکو مت لیہ طالب علموں کی جد ید خطو ط پر تعلیم و تربیت اور ذہنی و جسما نی نشو و نما کے لئے آؤٹ ڈور و اِ ن ڈور کھیلو ں کے فروغ کے ذریعے اقداما ت عمل میں لا رہی ہے تا کہ نو جو ان نسل کو اپنی صلا حتیں منوانے کے مواقع میسر آسکیں ۔ اور ڈی پی ایس لیہ کا سپو رٹس گا لا اسی سلسلہ کی کڑی ہے یہ با ت ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد نے ڈی پی ایس لیہ بوائز ونگ کے سپورٹس گا لا کی اختتا می تقریب تقسیم انعاما ت کے موقع پر خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ تقریب میں ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد ، پر نسپل غلام عباس بخاری ، اساتذہ کرام و طلبا ء کی کثیر تعداد مو جو د تھی ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے کہا کہ حکو مت پنجا ب تعلیمی اداروں میں کھیلو ں کے فروغ کے لئے اقداما ت عمل میں لا رہی ہے اور سپو رٹس گراؤنڈ و زیرو پیریڈ کے ذریعے تعلیمی اداروں میں مختلف کھیلو ں کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ جس کے لئے حکو مت پنجا ب فنڈز فراہم کر رہی ہے ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے ڈی سی ا ولیہ نے کہا کہ ڈی پی ایس لیہ کے اساتذہ کر ام طالب علموں کی ذہنی و جسما نی نشوو نما کے لئے مختلف کھیلو ں کو فروغ دیں اور تعلیمی میدان میں مو جو دہ معیار میں اضا فہ کے لئے اپنی خدما ت نئے جوش و لولے سے سرانجا م دے کر طا لب علمو ں کو علم کی روشنی سے منور کر یں ۔ بعد ازاں ڈی سی او لیہ ، ایم پی اے و ای ڈی او ورکس عرفان انجم نے سپو رٹس گا لا میں نما یا ں کا رکر دگی کے حا مل کھیلا ڑیو ں میں ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر پر نسپل غلام عباس بخاری نے ڈی پی ایس لیہ کی نصابی وہم نصابی سرگر میو ں اور ٹیپو ہا ؤس ، با بر ہا ؤس ، جنا ح ہا ؤس ، اقبال ہا ؤس کی کارکر دگی کے بارے میں بتا یا ۔