ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈی جی خان کیمپس کے طلبہ و طالبات کو ڈگری بھی مقامی سطح پر دیکر کیمپس کی مقبولیت اورطلبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے یہ بات یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کی ڈی جی خان میں قائم کیمپس کی طلبہ ارم خان، عائشہ، صائمہ، اریبہ، صدام صادق نے بتایا کہ ڈی جی خان کیمپس کی طلبہ و طالبات کو اسناد کی تقسیم فیصل آباد مین کیمپس میں کی جا رہی ہں جس کی وجہ سے نہ صرف طلبہ و طالبات کی حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ مقامی کیمپس کی مقبولیت اور پذیرائی بھی متاثر ہوگی اسکے علاوہ وہ طلبہ جن کے والدین غریب ہیں اور بہت مشکل سے انکے تعلیم اخراجات برادشت کیے اب میڈل اور اسناد لینے کے لیے والدین پر اضافی بوجھ ڈالنا انکی پریشانیوں میں اضافہ کرنے کے مترادف ہے انہوں نے وزیر تعلیم راجا ہمایوں سرفراز سے مطالبہ کرتے ہوئے دلی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ طلبہ و طالبات کی پریشانیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انکی اسناد اور میڈل انہی کے کیمپس میں تقسیم کی جائے جس سے نہ صرف انکی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ کیمپس کی مقامی سطح پر مقبولیت میں اضافہ ہوگا اور اسکے علاوہ وہ طلبہ و طالبات جن کے والدین غریب ہیں اور فیصل آباد جانے کا اضافی خرچ برادشت نہیں کر سکتے ہیں انکے لیے آسانی پیدا ہوگی اگر اسناد تقسیم کی مقامی کیمپس میں ہوگی تو طلبہ و طالبات کو مورال مزید بلند ہوگا۔