لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہا ہے کہ قائد کی زندگی ،شخصیت اور ان کے افکار ایک کھلی کتاب ہیں ۔ بابائے قوم کی زندگی ایک جہد مسلسل ہے ان کے اصول کام کام اور بس کام پر عمل پیرا ہو کر ہم اس ملک کو ملت کا نگہبان بنا سکتے ہیں ۔ انہوں نے یہ با ت ادارہ صبح پاکستان لیہ کے زیر اہتمام بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کی سالگرہ کے سلسلہ میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی ۔
اس موقع پر سرپرست اعلی ڈسٹرکٹ پریس کلب رانا عبدالحکیم شوق، سابق پرنسپل مہر اختر وہاب،خورشید درانی،ڈاکٹر حمید الفت ملغانی،اے سی نیاز احمدمغل ،ایڈووکیٹ غلام مصطفی جونی ،سول سوساءٹی کے ممبران،شعراء،وکلاء اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوان نسل کو ایک لڑی میں پرونے کے لئے یوم قائد کی اہمیت اور اہتمام سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اوراس سلسلہ میں ادارہ صبح پاکستان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔
تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر تعلقات عامہ;47; ڈائرےکٹرآرٹس کونسل ڈی جی خان ریاض الحق بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد ایک و ژنری لیڈر تھے اور پاکستان اُن کی جہد مسلسل کا ثمر ہے لیکن افسوس کہ ہم قوم بننے کی بجائے طبقات میں بٹ کر رہ گئے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مایوسی کے بھنور سے نکل کر ایک قوم کی مانند اپنے قائد کی تقلید کریں اور پاکستان کو اس مقام پر پہنچائیں جس کا قائد نے درس دیا تھا ۔ انہوں نے مزےدکہاکہ لےہ اےک ذرخےزخطہ ہے جس کے فکری،فنی،ادبی اورفنون لطےفہ سے تعلق رکھنے والے افرادکی صلاحےتوں کے اظہارکے مواقع کے لئے آرٹس کونسل ڈی جی خان کے زےراہتمام لےہ مےں ادبی مےلہ کا انعقاد کےاجائے گا ۔
سابق پرنسپل مہر اختر وہاب نے کہا کہ قائد اعظم کی شخصیت تاریخ میں ایک قدآور مقام رکھتی ہے ۔ قائد اعظم کی قیادت میں تحریک آزادی رہتی دنیا کے لیے ایک تابناک مثال ہے ۔ بابائے قوم کے فرمودات،اصول زندگی کے ہرشعبہ کے لیے مشعل راہ ہیں ۔
ایڈووکیٹ غلام مصطفی جونی نے کہا کہ قائد اعظم کی لیڈرشپ میں امت مسلہ کی پہلی اسلامی ریاست وجود میں آئی ۔ ان کے پیغام اتحاد، تنظیم اور ایمان میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز پنہاں ہیں بانی پاکستان کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر پاکستان ترقی و خوشحالی کی مناز ل طے کرسکتا ہے ۔
تقریب سے سرپرست اعلی پریس کلب عبدالحکیم شوق، صدر پریس کلب عبدالرحمان فریدی ،سینئرصحافی ملک مقبول الہی،ڈاکٹرحمےدالفت ملغانی،غلام رسول اصغر اور ایڈووکیٹ نزہت یاسمین نے اپنے خطا ب میں قائد اعظم محمدعلی جناح کی سیرت ،کرداراور حصول پاکستان کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے قوم کے اتحاد و بھائی چارے پر زور دیا ۔
تقریب میں ادارہ صبح پاکستان کی جانب سے بابائے صحافت لیہ رانا عبدالحکیم شوق کو اُنکی صحافتی خدمات کے اعتراف میں صبح پاکستان ایوارڈ اور کیش پرائز بھی دیا گیا ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر ،ڈائریکٹر انفارمیشن نے بابائے قوم کی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔
تقریب کی میزبانی کے فراءض ایڈیٹر انچیف صبح پاکستان انجم صحرائی نے انجام دئے ۔