• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

جتنی جلدی ان ہاؤس تبدیلی لائی جائے قوم کیلیے بہتر ہے، شہباز شریف

webmaster by webmaster
دسمبر 4, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
جتنی جلدی ان ہاؤس تبدیلی لائی جائے قوم کیلیے بہتر ہے، شہباز شریف

لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور نیب گٹھ جوڑ میں کوئی شک نہیں رہا، انہوں نے میرے اثاثے منجمد کیے۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تشویش ہے، عدالت عظمیٰ نے کل آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مجھے سرخرو کیا، عدالت نے میری ضمانت منسوخی کی نیب درخواست مسترد کردی، نیب نے جیسے درخواستیں واپس لیں اور عدالتی ریمارکس نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نیب گٹھ جوڑ میں کوئی شک نہیں رہا، انہوں نے شرمندگی سے بچنے کے لیے میرے اثاثے منجمد کیے، الیکشن کمیشن اورایف بی آرمیں میرے تمام اثاثے ظاہرہیں، مجھ پر یا میرے بچوں پرکرپشن ثابت ہوئی توسیاست چھوڑدوں گا جب کہ نوازشریف سمیت پوری ٹیم کی بے گناہی ایک ایک کرکے سامنے آرہی ہے، میں نیب کےعقوبت خانے میں بھی رہا لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان سے بڑا جھوٹا شخص نہیں دیکھا، عمران خان احسان فراموش اورغصے سے بھرا انسان ہے، انتشارکے بیج حکومتی پارٹی نے بوئے، ہم سب متحد ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کسی معاملے پر بات نہیں ہوسکتی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان یوٹرن کے ماسٹر ہیں، کہاں گئے 50 لاکھ گھر، ڈیڑھ سال میں ایک گھربھی نہیں بنا اور وہ ایک کروڑنوکریاں کہاں گئیں، پشاورمیں بی آرٹی منصوبےمیں اب بھی توڑپھوڑچل رہی ہے، حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگارہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جتنی جلدی ان ہاوَس تبدیلی لائی جائے اس میں قوم کی بہتری ہے کیوں کہ عمران خان نے پاکستانی معیشت کوتباہ کردیا،پاکستان اس کامزید متحمل نہیں ہوسکتا۔

Post Views: 8
Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

کروڑ لعل عیسن ۔ سابق چئیرمین ملک محمد طارق علی سامٹیہ کی نمازہ جنازہ ادا ، قل خوانی 8دسمبر بروز اتوار 11 بجے سامٹیہ میں ہو گی

Next Post

راجن پور۔ وزیر اعظم سکیم کے تحت پولٹری یونٹس تقسیم کی تقریب

Next Post
راجن پور۔  وزیر اعظم سکیم کے تحت  پولٹری یونٹس تقسیم کی تقریب

راجن پور۔ وزیر اعظم سکیم کے تحت پولٹری یونٹس تقسیم کی تقریب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور نیب گٹھ جوڑ میں کوئی شک نہیں رہا، انہوں نے میرے اثاثے منجمد کیے۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تشویش ہے، عدالت عظمیٰ نے کل آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مجھے سرخرو کیا، عدالت نے میری ضمانت منسوخی کی نیب درخواست مسترد کردی، نیب نے جیسے درخواستیں واپس لیں اور عدالتی ریمارکس نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نیب گٹھ جوڑ میں کوئی شک نہیں رہا، انہوں نے شرمندگی سے بچنے کے لیے میرے اثاثے منجمد کیے، الیکشن کمیشن اورایف بی آرمیں میرے تمام اثاثے ظاہرہیں، مجھ پر یا میرے بچوں پرکرپشن ثابت ہوئی توسیاست چھوڑدوں گا جب کہ نوازشریف سمیت پوری ٹیم کی بے گناہی ایک ایک کرکے سامنے آرہی ہے، میں نیب کےعقوبت خانے میں بھی رہا لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا۔ صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان سے بڑا جھوٹا شخص نہیں دیکھا، عمران خان احسان فراموش اورغصے سے بھرا انسان ہے، انتشارکے بیج حکومتی پارٹی نے بوئے، ہم سب متحد ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کسی معاملے پر بات نہیں ہوسکتی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان یوٹرن کے ماسٹر ہیں، کہاں گئے 50 لاکھ گھر، ڈیڑھ سال میں ایک گھربھی نہیں بنا اور وہ ایک کروڑنوکریاں کہاں گئیں، پشاورمیں بی آرٹی منصوبےمیں اب بھی توڑپھوڑچل رہی ہے، حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگارہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جتنی جلدی ان ہاوَس تبدیلی لائی جائے اس میں قوم کی بہتری ہے کیوں کہ عمران خان نے پاکستانی معیشت کوتباہ کردیا،پاکستان اس کامزید متحمل نہیں ہوسکتا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.