لیہ( صبح پا کستان ) ڈاکٹرعبدالعزیز بھٹی ویلفیئرکے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ یکم دسمبر بروز اتوار گورنمنٹ مڈل سکول کوٹھی قریشی بستی کوٹلہ قریشی میں منعقدہوگا ۔ کیمپ میں لیہ ،ملتان اور اسلام آباد کے ماہر ڈاکٹر معائنہ کریں گے ۔ کیمپ کے مہمان خصوصی ممبرقومی اسمبلی ملک نیاز احمدجکھڑ ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایڈووکیٹ عزیر مہدی قریشی ہوں گے ۔ کیمپ میں تمام کلینکل ٹیسٹ بھی مفت کیے جائیں گے ۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails







