• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

webmaster by webmaster
نومبر 21, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے معاملے پر عدالتی فیصلہ تسلیم کیا، میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر انہیں باہر جانے کی اجازت دی۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے لندن جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی ملکی عوام کے سامنے مکمل طور پر بے نقاب ہو گئی۔ عدالت نے جو فیصلہ دیا اسے تسلیم کیا، انہیں باہر جانے کی اجازت میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر دی۔ لندن میں جس فلیٹ پر قیام کیا شریف فیملی اسکی ملکیت نہ ثابت کر سکی۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا لندن میں جن بیٹوں نے استقبال کیا وہ پاکستان میں اشتہاری ہیں، شہباز شریف کے بیٹے اور داماد بھی اشتہاری ہیں۔

چیئر مین نیب کے بیانات کا بھی اجلاس میں تذکرہ ہوا جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میں خود احتساب کا حامی ہوں خواہ ان کا تعلق اپوزیشن سے ہو یا میری اپنی حکومت سے، نیب آزاد ادارہ ہے جس کا چاہے بلاتفریق احتساب کرے، جس نے اس ملک کے پیسے کھائے اس کو حساب دینا ہو گا، احتساب کے راستے میں حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی۔مولانا فضل الرحمن کے بارے میں اجلاس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے امیر اب خفگی مٹا رہے ہیں، مولانا کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔معیشت کے بارے میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت پر مطمئن ہوں، معیشت دن بدن بہتر ہو رہی ہے، اپوزیشن کو معیشت میں بہتری کا خوف ہے، انہیں ڈر ہے حکومت معیشت کو اوپر لے گئی تو ان کی باریاں نہیں آئیں گی۔ انہیں صرف مجھ (عمران خان) سے مسئلہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے موقف اور نظریہ پر ڈٹ کر کھڑا ہوں، اکیلا بھی ہوا تو اس مافیا کا مقابلہ کروں گا۔پارٹی فنڈنگ کے معاملے پر اجلاس کے دوران متعلق سوالات پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں چلنے والا پارٹی فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں، اطیمنان رکھیں، دو ماہ عدالتوں میں جا کر اثاثوں کی تفصیلات بتا چکا ہوں، پارٹی کے تمام فنڈز کے آڈٹ ہوئے ہیں، کسی بھی طرح کی فکر نہ کریں۔

Post Views: 30
Source: ڈیلی پا کستان نیوز
Tags: National News
Previous Post

"کسی کو باہر جانے کی اجازت وزیراعظم نے خود دی "طاقتور کا طعنہ ہمیں نہ دیں۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

Next Post

وزیراعظم آج میانوالی کا دورہ کریں گے .

Next Post
قوم ملک کو ہرسال اوپر جاتا دیکھے گی، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم آج میانوالی کا دورہ کریں گے .

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے معاملے پر عدالتی فیصلہ تسلیم کیا، میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر انہیں باہر جانے کی اجازت دی۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے لندن جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی ملکی عوام کے سامنے مکمل طور پر بے نقاب ہو گئی۔ عدالت نے جو فیصلہ دیا اسے تسلیم کیا، انہیں باہر جانے کی اجازت میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر دی۔ لندن میں جس فلیٹ پر قیام کیا شریف فیملی اسکی ملکیت نہ ثابت کر سکی۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا لندن میں جن بیٹوں نے استقبال کیا وہ پاکستان میں اشتہاری ہیں، شہباز شریف کے بیٹے اور داماد بھی اشتہاری ہیں۔ چیئر مین نیب کے بیانات کا بھی اجلاس میں تذکرہ ہوا جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میں خود احتساب کا حامی ہوں خواہ ان کا تعلق اپوزیشن سے ہو یا میری اپنی حکومت سے، نیب آزاد ادارہ ہے جس کا چاہے بلاتفریق احتساب کرے، جس نے اس ملک کے پیسے کھائے اس کو حساب دینا ہو گا، احتساب کے راستے میں حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی۔مولانا فضل الرحمن کے بارے میں اجلاس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے امیر اب خفگی مٹا رہے ہیں، مولانا کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔معیشت کے بارے میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت پر مطمئن ہوں، معیشت دن بدن بہتر ہو رہی ہے، اپوزیشن کو معیشت میں بہتری کا خوف ہے، انہیں ڈر ہے حکومت معیشت کو اوپر لے گئی تو ان کی باریاں نہیں آئیں گی۔ انہیں صرف مجھ (عمران خان) سے مسئلہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے موقف اور نظریہ پر ڈٹ کر کھڑا ہوں، اکیلا بھی ہوا تو اس مافیا کا مقابلہ کروں گا۔پارٹی فنڈنگ کے معاملے پر اجلاس کے دوران متعلق سوالات پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں چلنے والا پارٹی فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں، اطیمنان رکھیں، دو ماہ عدالتوں میں جا کر اثاثوں کی تفصیلات بتا چکا ہوں، پارٹی کے تمام فنڈز کے آڈٹ ہوئے ہیں، کسی بھی طرح کی فکر نہ کریں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.