• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

معمولی جرائم میں 65 سال سے زائد اور کم عمر قیدیوں کیلیے عام معافی کا فیصلہ

webmaster by webmaster
نومبر 20, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
متعدد وزراء کی نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے معمولی جرائم میں قید 65 سال سے زائد عمر اور کمسن بچوں کو عام معافی دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا جس میں قابل تجدید توانائی اور نیشنل ٹیرف پالیسی سمیت سی پیک سے متعلق جے سی سی کے فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی، کابینہ کو بتایا گیا 27 وزارتوں کے مختلف اداروں میں بڑے عہدوں پر 134 آسامیاں ہیں جن کو وزیراعظم نے پر کرنے کی ہدایت کی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ گزشتہ بارہ ماہ میں وزارتِ توانائی نے بجلی کے محصولات کی مد 229ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔کابینہ نے وزیرتوانائی عمر ایوب اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

وفاقی کابینہ نے رضا عباس شاہ کو چیف ایگزیکٹو انجینئرنگ بورڈ تعینات کرنے ، رضوان احمد بھٹی کو چیف ایگزیکٹو پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور سابق وفاقی سیکرٹری محمد خاور جمیل کو وفاقی انشورنس محتسب تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ ملک میں تعلیم یافتہ افراد کے مقابلے میں ان پڑھ لوگوں کے لئے کام کے زیادہ مواقع موجود ہیں ۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت ہنر مند افرادی قوت اور مارکیٹ کی ضروریات کے درمیان فرق ہے جسے ہمارے ہنر سکھانے کے ادارے پورا نہیں کر پا رہے لہذا اس امر پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بتایا گیا کہ نوجوانوں کو نوکریوں کی تلاش میں سہولت فراہم کرنے کے لئے نیشنل جاب پورٹل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے بتایا کہ کریمنل جسٹس سسٹم کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے، عمر رسیدہ ، معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی فہرستوں کی تیاری کا عمل جاری ہے، کابینہ معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کے معاملے کا جائزہ لے گی۔ ڈیٹا آنے کے بعد فیصلہ کرنا ہے کسی قیدی کی سزا معطل ہوگی یانہیں۔

Post Views: 21
Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

لوٹ مار کی سیاست کا دور گزرچکا،اب قیادت اور حکومت دونوں شفاف ہیں،عثمان بزدار

Next Post

ڈیرہ غازیخان ۔ سرکاری محکموں میں موجود کرپٹ مافیا کو بے نقاب کیا جائے گا ۔ حمزہ سا لک ڈائریکٹر انٹی کرپشن

Next Post
ڈیرہ غازیخان ۔ سرکاری محکموں میں موجود کرپٹ مافیا کو بے نقاب کیا جائے گا ۔ حمزہ سا لک ڈائریکٹر انٹی کرپشن

ڈیرہ غازیخان ۔ سرکاری محکموں میں موجود کرپٹ مافیا کو بے نقاب کیا جائے گا ۔ حمزہ سا لک ڈائریکٹر انٹی کرپشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے معمولی جرائم میں قید 65 سال سے زائد عمر اور کمسن بچوں کو عام معافی دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا جس میں قابل تجدید توانائی اور نیشنل ٹیرف پالیسی سمیت سی پیک سے متعلق جے سی سی کے فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی، کابینہ کو بتایا گیا 27 وزارتوں کے مختلف اداروں میں بڑے عہدوں پر 134 آسامیاں ہیں جن کو وزیراعظم نے پر کرنے کی ہدایت کی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ گزشتہ بارہ ماہ میں وزارتِ توانائی نے بجلی کے محصولات کی مد 229ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔کابینہ نے وزیرتوانائی عمر ایوب اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی کابینہ نے رضا عباس شاہ کو چیف ایگزیکٹو انجینئرنگ بورڈ تعینات کرنے ، رضوان احمد بھٹی کو چیف ایگزیکٹو پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور سابق وفاقی سیکرٹری محمد خاور جمیل کو وفاقی انشورنس محتسب تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ ملک میں تعلیم یافتہ افراد کے مقابلے میں ان پڑھ لوگوں کے لئے کام کے زیادہ مواقع موجود ہیں ۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت ہنر مند افرادی قوت اور مارکیٹ کی ضروریات کے درمیان فرق ہے جسے ہمارے ہنر سکھانے کے ادارے پورا نہیں کر پا رہے لہذا اس امر پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بتایا گیا کہ نوجوانوں کو نوکریوں کی تلاش میں سہولت فراہم کرنے کے لئے نیشنل جاب پورٹل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے بتایا کہ کریمنل جسٹس سسٹم کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے، عمر رسیدہ ، معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی فہرستوں کی تیاری کا عمل جاری ہے، کابینہ معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کے معاملے کا جائزہ لے گی۔ ڈیٹا آنے کے بعد فیصلہ کرنا ہے کسی قیدی کی سزا معطل ہوگی یانہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.