• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

تبدیلی سرکار میں ایک لاکھ 91 ہزار افراد ملازمتوں سے فارغ

webmaster by webmaster
نومبر 18, 2019
in First Page, لاہور
0
تبدیلی سرکار میں ایک لاکھ 91 ہزار افراد ملازمتوں سے فارغ

لاہور ۔ تبدیلی سرکار میں ایک لاکھ 91 ہزار افراد ملازمتوں سے فارغ، صنعتی، شوگر ملز، ٹیکسٹائل کے شعبوں میں بے روزگاری بڑھ گئی، بے روز گاروں کی اکثریت کوڑے دانوں سے پیٹ کی آگ بجھانے پر مجبو، ماہر معیشت ڈاکٹر قیس اسلم کہتے ہیں 20 لاکھ نوجوان روز گار کی تلاش میں در بدر ہیں۔

کروڑوں نوکریاں دینے والوں نے لاکھوں بے روز گار کر دئیے۔ پنجاب میں ایک سال کے دوران صنعتوں سے مزید ایک لاکھ 91 ہزار افراد بے روز گار پلاننگ کمیشن آف پاکستان، محکمہ خزانہ پنجاب اور دیگر سرکاری محکموں کی سرکاری دستاویزات نے بیروزگاروں کی فوج میں اضافے کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

حکومت کے محدود سروے پر مشتمل اگست 2019ء کی رپورٹ کے مطابق 44 شوگر ملز میں 23 اعشاریہ 4 فیصد کی خوفناک بیروز گاری ہوئی زرعی مشینری کے شعبے میں 30 فیصد، پلائی ووڈ انڈسٹری میں 39 فیصد، ڈیری کی صنعت میں 23.4، سٹیل فرنسز میں 10 فیصد ملازمین بے روز گار ہوگئے۔ رئیل سٹیٹ سیکٹر میں آنے والی سست روی سے بیروز گاری میں اضافہ ہوا۔ تنگدستی نے بے روزگاروں کا برا حال کردیا ہے۔

بیروزگار نوجوان لاہور کے کوڑے دانوں سے پیٹ کی آگ بجھانے پر مجبور ہیں۔ ایک بیروزگار کا کہنا ہے کہ وہ کئی مہینوں سے بے روزگار ہے، اکثر کوڑے دان سے کاغذ اکٹھے کرکے بیچتا ہوں اور وہیں پھینکی گئی اشیائے خوراک سے پیٹ بھی بھر لیتا ہوں۔ ریلوے سٹیشن کے قریب سرکاری پناہ گاہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ لاہور کی سرکاری پناہ گاہوں میں صرف روزانہ 500 افراد کو مفت کھانا ملتا ہے،وہ بھی ایک صنعت کار دیتا ہے

محکمہ سوشل ویلفیئر کے پاس پناہ گاہوں کو چلانے کیلئے فنڈز کی بھی کمی ہے۔

ماہر معیشت ڈاکٹرقیس اسلم کا کہنا ہے کہ ملک میں 60 لاکھ افراد بے روزگار ہیں، بنیادی غربت کی شرح 50 فیصد سے زائد، غریب کوڑے دانوں سے نہ کھائیں تو کیا کریں۔ پاکستان میں روزانہ 567 روپے سے کم کمانے والا شخص غریب کہلاتا ہے۔ معاشی گراوٹ، کساد بازاری، پیداوار میں کمی کے المناک نتائج برآمد ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں افراد بیروزگاری کا شکار ہیں۔

Post Views: 29
Source: لاہور نیوز
Tags: lahore news
Previous Post

بہاول پور ۔ صحرائے چولستان سے دو بھارتی گرفتار

Next Post

رابطہ … تحریر ریاض بھٹی

Next Post
کھل اٹھے ہیں گلاب سارے ..  تحریر , ریاض بھٹی

رابطہ ... تحریر ریاض بھٹی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
لاہور ۔ تبدیلی سرکار میں ایک لاکھ 91 ہزار افراد ملازمتوں سے فارغ، صنعتی، شوگر ملز، ٹیکسٹائل کے شعبوں میں بے روزگاری بڑھ گئی، بے روز گاروں کی اکثریت کوڑے دانوں سے پیٹ کی آگ بجھانے پر مجبو، ماہر معیشت ڈاکٹر قیس اسلم کہتے ہیں 20 لاکھ نوجوان روز گار کی تلاش میں در بدر ہیں۔ کروڑوں نوکریاں دینے والوں نے لاکھوں بے روز گار کر دئیے۔ پنجاب میں ایک سال کے دوران صنعتوں سے مزید ایک لاکھ 91 ہزار افراد بے روز گار پلاننگ کمیشن آف پاکستان، محکمہ خزانہ پنجاب اور دیگر سرکاری محکموں کی سرکاری دستاویزات نے بیروزگاروں کی فوج میں اضافے کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ حکومت کے محدود سروے پر مشتمل اگست 2019ء کی رپورٹ کے مطابق 44 شوگر ملز میں 23 اعشاریہ 4 فیصد کی خوفناک بیروز گاری ہوئی زرعی مشینری کے شعبے میں 30 فیصد، پلائی ووڈ انڈسٹری میں 39 فیصد، ڈیری کی صنعت میں 23.4، سٹیل فرنسز میں 10 فیصد ملازمین بے روز گار ہوگئے۔ رئیل سٹیٹ سیکٹر میں آنے والی سست روی سے بیروز گاری میں اضافہ ہوا۔ تنگدستی نے بے روزگاروں کا برا حال کردیا ہے۔ بیروزگار نوجوان لاہور کے کوڑے دانوں سے پیٹ کی آگ بجھانے پر مجبور ہیں۔ ایک بیروزگار کا کہنا ہے کہ وہ کئی مہینوں سے بے روزگار ہے، اکثر کوڑے دان سے کاغذ اکٹھے کرکے بیچتا ہوں اور وہیں پھینکی گئی اشیائے خوراک سے پیٹ بھی بھر لیتا ہوں۔ ریلوے سٹیشن کے قریب سرکاری پناہ گاہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ لاہور کی سرکاری پناہ گاہوں میں صرف روزانہ 500 افراد کو مفت کھانا ملتا ہے،وہ بھی ایک صنعت کار دیتا ہے محکمہ سوشل ویلفیئر کے پاس پناہ گاہوں کو چلانے کیلئے فنڈز کی بھی کمی ہے۔ ماہر معیشت ڈاکٹرقیس اسلم کا کہنا ہے کہ ملک میں 60 لاکھ افراد بے روزگار ہیں، بنیادی غربت کی شرح 50 فیصد سے زائد، غریب کوڑے دانوں سے نہ کھائیں تو کیا کریں۔ پاکستان میں روزانہ 567 روپے سے کم کمانے والا شخص غریب کہلاتا ہے۔ معاشی گراوٹ، کساد بازاری، پیداوار میں کمی کے المناک نتائج برآمد ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں افراد بیروزگاری کا شکار ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.