• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

مولانا فضل الرحمان محب وطن سینئر سیاستدان ،ملکی دفاع اجازت نہیں دیتاکہ ایسے الزامات کے جواب دیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر

webmaster by webmaster
نومبر 6, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
مولانا فضل الرحمان محب وطن سینئر سیاستدان ،ملکی دفاع اجازت نہیں دیتاکہ ایسے الزامات کے جواب دیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ دھرنے میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمان سینئر سیاستدان ہیں اور پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ملکی دفاع اجازت نہیں دیتا کہ ایسے الزامات کے جواب دیں،مولانا کا مارچ سیاسی سرگرمی ہے ، اس سے فوج کا کچھ لینا دینا نہیں ،حکومت اگر الیکشن میں نہیں بلائے گی تو فوج نہیں آگے گی ۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ الیکشن میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہے ، پاکستان میں جتنے بھی الیکشن ہوئے ہیں یا کسی بھی کام کیلئے فوج کولایا جاتا ہے تو یہ حکومت وقت کا فیصلہ ہوتاہے اوراس میں تمام پارٹیوں کی رائے بھی شامل ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے اندر فوج کہاں لگے گی اور کہاں کہاں لگے گی تو یہ بھی قانون کے مطابق ریکوزیشن میں فیصلہ کیاجاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف پارلیمانی لیڈر ز کے اجلاس کے موقع پر تجاویز دے چکے ہیں کہ ایسا نظام لیکر آئیں کہ فوج کا الیکشن میں کردار بالکل صفر ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت فوج کوذمہ داری تفویض کرتی ہے تو فوج کو آنا پڑتاہے ، حکومت فوج کونہیں بلائے گی تو نہیں آئے گی، فوج کی خواہش نہیں ہوتی کہ الیکشن میں کوئی کردار ادا کرے، فوج حکومت کے احکامات پر عمل کرتی ہے، فوج کو الیکشن پر صرف سکیورٹی کے لئے بلایا جاتا ہے ۔فوج غیر جانبدار ادارہ ہے ، پچھلے کچھ دنوں سے فوکس دھرنے کی طرف ہے لیکن کشمیر کے معاملے پر جو بھی فوج اور حکومت کا فرض ہے ، وہ ادا کررہی ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ ستر سال سے چل رہاہے ، اس پر کوئی سمجھوتہ ہواہے نہ ہوگا ، کشمیر کے مسئلے پر پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ کرتار پور ایک الگ معاملہ ہے جو سکھ کمیونٹی کیلئے ہے ، سکھوں کے انڈیا سے آنے کیلئے کوئی بندوبست نہیں تھا جس کیلئے ایک کوریڈور دیا گیاہے ، اس کوریڈور سے جو سکھ یاتری آئیں گے ۔وہ کرتار پور میں اپنی عبادتگاہ کی حدود میں رہیں گے اور وہاں سے ایک انچ بھی آگے نہیں ہوسکیں گے اورجو سکھ یاتری دنیا بھر سے آئیں گے ، وہ بھارت نہیں جاسکیں گے ، یہ مکمل طور پر قانونی عمل ہوگا اور ہمیں سکھ برادری کے جذبے کا احترام کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ فوج کا دھرنے میں کوئی کردار نہیں ہے ،مولانا فضل الرحمان سینئر سیاستدان ہیں ، پاکستان سے محبت کرتے ہیں، مولانا کا مارچ سیاسی سرگرمی ہے ، اس سے فوج کالینا دینانہیں ہے ، مارچ میں بیانات پر ردعمل دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج بطور ادارہ کسی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں ، فوج ملکی دفاع کے کاموں میں مصروف ہے ۔دھرنے کافی عرصے سے ہورہے ہیں۔ملکی دفاع اجازت نہیں دیتاکہ ہم ایسے الزامات کے جواب دیں۔فوج 20سال سے سکیورٹی کے کاموں میں مصروف ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جو بھی جواب دیتاہوں فوج کے ترجمان کی حیثیت سے دیتا ہوں۔

Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ انجمن تاجران الیکشن، تاجروں میں تاجر کارڈ تقسیم کرنے کاسلسلہ جار ی

Next Post

لاہور میں سموگ، رات ایئر کوالٹی انڈیکس 580 تک پہنچ گیا، شہر میں سکول بند

Next Post
لاہور میں سموگ، رات ایئر کوالٹی انڈیکس 580 تک پہنچ گیا، شہر میں سکول بند

لاہور میں سموگ، رات ایئر کوالٹی انڈیکس 580 تک پہنچ گیا، شہر میں سکول بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ دھرنے میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمان سینئر سیاستدان ہیں اور پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ملکی دفاع اجازت نہیں دیتا کہ ایسے الزامات کے جواب دیں،مولانا کا مارچ سیاسی سرگرمی ہے ، اس سے فوج کا کچھ لینا دینا نہیں ،حکومت اگر الیکشن میں نہیں بلائے گی تو فوج نہیں آگے گی ۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ الیکشن میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہے ، پاکستان میں جتنے بھی الیکشن ہوئے ہیں یا کسی بھی کام کیلئے فوج کولایا جاتا ہے تو یہ حکومت وقت کا فیصلہ ہوتاہے اوراس میں تمام پارٹیوں کی رائے بھی شامل ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے اندر فوج کہاں لگے گی اور کہاں کہاں لگے گی تو یہ بھی قانون کے مطابق ریکوزیشن میں فیصلہ کیاجاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف پارلیمانی لیڈر ز کے اجلاس کے موقع پر تجاویز دے چکے ہیں کہ ایسا نظام لیکر آئیں کہ فوج کا الیکشن میں کردار بالکل صفر ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت فوج کوذمہ داری تفویض کرتی ہے تو فوج کو آنا پڑتاہے ، حکومت فوج کونہیں بلائے گی تو نہیں آئے گی، فوج کی خواہش نہیں ہوتی کہ الیکشن میں کوئی کردار ادا کرے، فوج حکومت کے احکامات پر عمل کرتی ہے، فوج کو الیکشن پر صرف سکیورٹی کے لئے بلایا جاتا ہے ۔فوج غیر جانبدار ادارہ ہے ، پچھلے کچھ دنوں سے فوکس دھرنے کی طرف ہے لیکن کشمیر کے معاملے پر جو بھی فوج اور حکومت کا فرض ہے ، وہ ادا کررہی ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ ستر سال سے چل رہاہے ، اس پر کوئی سمجھوتہ ہواہے نہ ہوگا ، کشمیر کے مسئلے پر پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ کرتار پور ایک الگ معاملہ ہے جو سکھ کمیونٹی کیلئے ہے ، سکھوں کے انڈیا سے آنے کیلئے کوئی بندوبست نہیں تھا جس کیلئے ایک کوریڈور دیا گیاہے ، اس کوریڈور سے جو سکھ یاتری آئیں گے ۔وہ کرتار پور میں اپنی عبادتگاہ کی حدود میں رہیں گے اور وہاں سے ایک انچ بھی آگے نہیں ہوسکیں گے اورجو سکھ یاتری دنیا بھر سے آئیں گے ، وہ بھارت نہیں جاسکیں گے ، یہ مکمل طور پر قانونی عمل ہوگا اور ہمیں سکھ برادری کے جذبے کا احترام کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ فوج کا دھرنے میں کوئی کردار نہیں ہے ،مولانا فضل الرحمان سینئر سیاستدان ہیں ، پاکستان سے محبت کرتے ہیں، مولانا کا مارچ سیاسی سرگرمی ہے ، اس سے فوج کالینا دینانہیں ہے ، مارچ میں بیانات پر ردعمل دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج بطور ادارہ کسی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں ، فوج ملکی دفاع کے کاموں میں مصروف ہے ۔دھرنے کافی عرصے سے ہورہے ہیں۔ملکی دفاع اجازت نہیں دیتاکہ ہم ایسے الزامات کے جواب دیں۔فوج 20سال سے سکیورٹی کے کاموں میں مصروف ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جو بھی جواب دیتاہوں فوج کے ترجمان کی حیثیت سے دیتا ہوں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.