اسلام آباد . وفاقی دارالحکومت میں بارش کے باعث آزادی مارچ کے شرکا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا،
متعدد ارکان کے گرم ملبوسات نہیں ،سردی میں اضافہ پر کئی پنڈال سے چلے گئے جبکہ 300 سے زائد کارکنان بخار نزلہ اور زکام کے باعث پمز ہسپتال میں داخل ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے آزادی مارچ کے شرکا کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا،پنڈال میں موجود شرکا نے بارش سے بچنے کے لئے پلاسٹک شیٹس اوڑھ لیں،تیز ہواﺅں سے مارچ کے شرکا کے کیمپ بھی اکھڑ گئے،مارچ کے شرکا نے رات میٹرو سٹیشن میں گزاری ،متعددارکان کے پاس گرم ملبوسات نہیں،شہر اقتدار میں سردی میں اضافہ پر کئی کارکن پنڈال سے چلے گئے جبکہ 300سے زائد کارکنان بخار،نزلہ اور زکام کے باعث پمز ہسپتال میں داخل ہو گئے۔