• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

راجن پور۔ضلع میں ٹڈی دل سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ڈپٹی کمشنر

webmaster by webmaster
نومبر 4, 2019
in جنوبی پنجاب
0
راجن پور۔ضلع میں ٹڈی دل سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ڈپٹی کمشنر

راجن پور ( صبح پا کستان) ڈپٹی کمشنر محمد افضل ناصر خان نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور ٹڈی دل سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں محکمہ زراعت کے ساتھ ضلعی انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے۔ اگر خدانخواستہ ٹڈی دل حملہ آور ہوتی ہے تو وسائل کو بھرپور استعمال میں لایا جائے گا۔ یہ باتیں انہوں نےڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ سید ظفر یاب حیدر اور محکمہ زراعت کے دیگر افسران کے ساتھ ٹڈی دل کی نگرانی وکنٹرول کی سرگرمیوں بارے اجلاس کے دوران کیں۔

اس موقع پر سیدظفر یاب حیدر نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں ٹڈی دل (مکڑی) کے چھوٹے بڑے غول دیکھنے میں آ ئے ہیں۔ ٹڈی دل کے یہ غول مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے واپس ساحلی علاقوں (Coastal Areas) کی طرف جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ غول صرف رات گزارنے کے لیے درختوں، جھاڑویوں اورفصلوں پر بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران جنوب سے شمال کی طرف چلنے والی تیز ہواؤں کے سلسلہ نے ٹڈی دل کا رخ راجھستان سے چولستان کی طرف موڑدیا۔ اب ٹڈی دل چھوٹے بڑے غول کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ اور مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی یہ بلوچستان کے کوسٹل بیلٹ کی طرف واپس ہجرت کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا ب تک کپاس اور کماد کی فصلوں کو مکڑی کے بیٹھنے کی وجہ سے بالکل نقصان نہیں پہنچا۔ محکمہ زراعت کی فیلڈ ٹیمیں لوکل کیمونٹی کو ٹڈی دل سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر بارے رہنمائی بھی فراہم کررہی ہیں۔ کاشتکاروں سے کہا جارہا ہے کہ ٹین کے ڈبے، ڈھول اور پٹا خے وغیرہ بجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی کاشتہ فصلوں مثلاً برسیم، لوسرن، سرسوں اور سبزیوں وغیرہ پر ٹڈی دل کو ہرگز نہ بیٹھنے دیا جائے کیونکہ یہ ان فصلات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ کاشتکار اپنی فصل کو بچانے کیلئے ٹین کے ڈبے مسلسل بجاتے رہیں تاکہ ٹڈی دل کو ایک جگہ ٹھہرنے کا موقع نہ ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل کی موجودہ حالت صرف واپسی کی اڑان بھرنے میں مصروف ہے لہذااسے جلدی اڑانے کے لیے سورج نکلنے کے فورا بعد متواتر ڈرم بیٹنگ (Beating)کرتے رہیں۔ اجلاس میں ٹڈی دل کے کنٹرول و نگرانی کے سلسلہ میں جاری مختلف سرگرمیاں زیر بحث آئیں اور باہمی معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجن پور اقرار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

Post Views: 27
Tags: rajan pur news
Previous Post

چو ک اعظم ۔ غیر قانونی پٹرول پمپ سیل ، سرکاری آفیسران با اثر مالکان کے خلاف قانونی کاروائی سے گریزاں

Next Post

مولانا فضل الرحمان کی فوج پر تنقید ،حکومت نے واضح پیغام دے دیا

Next Post
مولانا فضل الرحمان کی فوج پر تنقید ،حکومت نے واضح پیغام دے دیا

مولانا فضل الرحمان کی فوج پر تنقید ،حکومت نے واضح پیغام دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
راجن پور ( صبح پا کستان) ڈپٹی کمشنر محمد افضل ناصر خان نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور ٹڈی دل سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں محکمہ زراعت کے ساتھ ضلعی انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے۔ اگر خدانخواستہ ٹڈی دل حملہ آور ہوتی ہے تو وسائل کو بھرپور استعمال میں لایا جائے گا۔ یہ باتیں انہوں نےڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ سید ظفر یاب حیدر اور محکمہ زراعت کے دیگر افسران کے ساتھ ٹڈی دل کی نگرانی وکنٹرول کی سرگرمیوں بارے اجلاس کے دوران کیں۔ اس موقع پر سیدظفر یاب حیدر نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں ٹڈی دل (مکڑی) کے چھوٹے بڑے غول دیکھنے میں آ ئے ہیں۔ ٹڈی دل کے یہ غول مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے واپس ساحلی علاقوں (Coastal Areas) کی طرف جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ غول صرف رات گزارنے کے لیے درختوں، جھاڑویوں اورفصلوں پر بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران جنوب سے شمال کی طرف چلنے والی تیز ہواؤں کے سلسلہ نے ٹڈی دل کا رخ راجھستان سے چولستان کی طرف موڑدیا۔ اب ٹڈی دل چھوٹے بڑے غول کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ اور مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی یہ بلوچستان کے کوسٹل بیلٹ کی طرف واپس ہجرت کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا ب تک کپاس اور کماد کی فصلوں کو مکڑی کے بیٹھنے کی وجہ سے بالکل نقصان نہیں پہنچا۔ محکمہ زراعت کی فیلڈ ٹیمیں لوکل کیمونٹی کو ٹڈی دل سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر بارے رہنمائی بھی فراہم کررہی ہیں۔ کاشتکاروں سے کہا جارہا ہے کہ ٹین کے ڈبے، ڈھول اور پٹا خے وغیرہ بجائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی کاشتہ فصلوں مثلاً برسیم، لوسرن، سرسوں اور سبزیوں وغیرہ پر ٹڈی دل کو ہرگز نہ بیٹھنے دیا جائے کیونکہ یہ ان فصلات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ کاشتکار اپنی فصل کو بچانے کیلئے ٹین کے ڈبے مسلسل بجاتے رہیں تاکہ ٹڈی دل کو ایک جگہ ٹھہرنے کا موقع نہ ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل کی موجودہ حالت صرف واپسی کی اڑان بھرنے میں مصروف ہے لہذااسے جلدی اڑانے کے لیے سورج نکلنے کے فورا بعد متواتر ڈرم بیٹنگ (Beating)کرتے رہیں۔ اجلاس میں ٹڈی دل کے کنٹرول و نگرانی کے سلسلہ میں جاری مختلف سرگرمیاں زیر بحث آئیں اور باہمی معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجن پور اقرار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.