• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

چمن ۔ ہمارے سیاستدانوں کو تربیت کی ضرورت ہے ۔ حافظ محمدصدیق مدنی

webmaster by webmaster
نومبر 1, 2019
in Local News
0

چمن ۔ جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ کے حلقہ بوغرہ سٹی چمن کے سرپرست حافظ محمد صدیق مدنی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجیسلیٹیو ڈیویلپمنٹ (پلڈیٹ) کی خدمات سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نوجوان سیاستدانوں کی تربیت کرنا قابل ستائش ہے اس تربیتی پروگرام سے قوم کو تربیت شدہ نوجوان سیاستدان طبقہ فراہم کررہے ہیں ۔ اور یہی سلسلہ سرکاری سطح پر بھی مستقل شروع کیا جانا چاہئے ۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ انفرادی طور پر تو ہرکوئی اپنے بچوں کی تربیت کو فرض اولین تصور کرتا اور تن من دھن لٹا دیتا ہے حالانکہ اس بچے نے آگے جاکر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی دیکھ بھال کرنا ہوتی ہے لیکن آج تک نہیں سنا کہ سرکاری سطح پرسیاستدانوں کی تربیت کی ہو جو پورے ملک اور کروڑوں لوگوں کے مستقبل کے امین ہوتے ہیں ۔ حافظ محمدصدیق مدنی نے مزید کہا کہ پاکستان آج جن حالات سے گزر رہا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی ہے ۔ وزراء اپنے مخالفین کا مذاق اڑاتے پائے جاتے ہیں ، پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کو نجانے کن کن ناموں سے پکارا جاتا ہے ۔ اس طرح کے رویے ناصرف سیاستدانوں کی رسوائی کا سبب بنتے ہیں بلکہ ملک کی نوآموز سیاست پر عوامی اعتماد کو بھی ڈگمگاتی ہے ۔ جب سنیئر قیادت اس طرح کے حربوں کو اختیار کرے تو نچلی صفیں بھی اس کو اپنا لیتی ہیں ، تعمیری تنقید اور ہم آہنگی کی عدم موجودگی اس طرح کے رویوں کا ایک پہلو ہے جو کہ حالیہ سیاسی بحران کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، سیاستدانوں کے اندر دانائی کی کمی کا معاملہ صرف لفظوں کے انتخاب تک ہی محدود نہیں ، انتظامی اور ناقص طریقہ کار میں بھی وہ پیچھے نہیں ۔

حافظ محمد صدیق مدنی نے مزید کہا کہ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ پارلیمنٹ کو چلانے کے لیے اہلیت کے حوالے سے تربیتی کورس کے حوالے سے قانون سازی کی جائے اور یہ تمام سیاستدانوں کے لیے ہونا چاہیے نہ کہ صرف کامیاب ہوکر اسمبلیوں میں آنے والے سیاستدانوں کے لیے ۔ اس سے طویل المیعاد با اخلاق سیاسی کلچر متعارف کرایا جاسکے گا ۔

Tags: chaman news
Previous Post

مولانافضل الرحمان کی وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کے لئے 2دن کی مہلت

Next Post

ڈیرہ غازی خان ۔ ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ، شہری مسا ئل پر گفتگو

Next Post
ڈیرہ غازی خان ۔ ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ، شہری مسا ئل پر گفتگو

ڈیرہ غازی خان ۔ ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ، شہری مسا ئل پر گفتگو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
چمن ۔ جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ کے حلقہ بوغرہ سٹی چمن کے سرپرست حافظ محمد صدیق مدنی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجیسلیٹیو ڈیویلپمنٹ (پلڈیٹ) کی خدمات سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نوجوان سیاستدانوں کی تربیت کرنا قابل ستائش ہے اس تربیتی پروگرام سے قوم کو تربیت شدہ نوجوان سیاستدان طبقہ فراہم کررہے ہیں ۔ اور یہی سلسلہ سرکاری سطح پر بھی مستقل شروع کیا جانا چاہئے ۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ انفرادی طور پر تو ہرکوئی اپنے بچوں کی تربیت کو فرض اولین تصور کرتا اور تن من دھن لٹا دیتا ہے حالانکہ اس بچے نے آگے جاکر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی دیکھ بھال کرنا ہوتی ہے لیکن آج تک نہیں سنا کہ سرکاری سطح پرسیاستدانوں کی تربیت کی ہو جو پورے ملک اور کروڑوں لوگوں کے مستقبل کے امین ہوتے ہیں ۔ حافظ محمدصدیق مدنی نے مزید کہا کہ پاکستان آج جن حالات سے گزر رہا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی ہے ۔ وزراء اپنے مخالفین کا مذاق اڑاتے پائے جاتے ہیں ، پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کو نجانے کن کن ناموں سے پکارا جاتا ہے ۔ اس طرح کے رویے ناصرف سیاستدانوں کی رسوائی کا سبب بنتے ہیں بلکہ ملک کی نوآموز سیاست پر عوامی اعتماد کو بھی ڈگمگاتی ہے ۔ جب سنیئر قیادت اس طرح کے حربوں کو اختیار کرے تو نچلی صفیں بھی اس کو اپنا لیتی ہیں ، تعمیری تنقید اور ہم آہنگی کی عدم موجودگی اس طرح کے رویوں کا ایک پہلو ہے جو کہ حالیہ سیاسی بحران کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، سیاستدانوں کے اندر دانائی کی کمی کا معاملہ صرف لفظوں کے انتخاب تک ہی محدود نہیں ، انتظامی اور ناقص طریقہ کار میں بھی وہ پیچھے نہیں ۔ حافظ محمد صدیق مدنی نے مزید کہا کہ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ پارلیمنٹ کو چلانے کے لیے اہلیت کے حوالے سے تربیتی کورس کے حوالے سے قانون سازی کی جائے اور یہ تمام سیاستدانوں کے لیے ہونا چاہیے نہ کہ صرف کامیاب ہوکر اسمبلیوں میں آنے والے سیاستدانوں کے لیے ۔ اس سے طویل المیعاد با اخلاق سیاسی کلچر متعارف کرایا جاسکے گا ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.