• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

خواجہ سعد رفیق اور لیہ … انجم صحرائی

webmaster by webmaster
اکتوبر 31, 2019
in کالم
0
خواجہ سعد رفیق اور لیہ  …  انجم صحرائی

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءخواجہ سعد رفیق جو کئی مہینوں سے اپنے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے ساتھ "اسیر نیب "بنے ہو ئے ہیں تین دن کی پیرول رہائی ملنے کے بعد اپنی خوشدامن کے انتقال پر لیہ آ ئے ، اور مرحومہ کی نمازہ جنازہ سمیت قل خوانی اور دیگر تعزیتی رسومات میں شرکت کی ۔ یاد رہے کہ سعد رفیق کی دو سری بیوی  معروف ٹی وی اینکر حرا شفق کا تعلق لیہ کے معروف سمرا خاندان سے ہے ۔ حرا شفق کے ولد مہر بہاول بخش سمرا ریٹائرڈ ایئر فورس آ فیسر ہیں اور لیہ کے پہلے ریٹائرڈ میجر جنرل طارق عزیز مرانی کے بچپن کے دوست اور سکول فیلو ہیں ۔

خواجہ سعد رفیق اپنی خوشدامن کی تعزیت کے لئے لیہ آئے تو ان کا سہہ روزہ قیام مرانی ہاءوس میں ہی رہا ۔ ساس کی وفات پر تعزیت کرنے والی سبھی سیاسی و سماجی اور دیگر شخصیات نے مرانی ہاءوس میں ہی سعد رفیق سے تعزیت کے لئے ملاقات کی ۔ لیہ قیام کے دوران سعد رفیق نے میڈیا گفتگو سے احتراز کیا اس لئے مقامی میڈیا کی تگ و دو کے با وجود کو ئی سیاسی خبر نہ بن سکی ۔

سعد رفیق مسلم لیگ ن کے بڑے متحرک اور فعال رہنماء ہیں ، سعد رفیق کا شمار شریف فیملی کے انتہائی با اعتماد سا تھیوں میں ہو تا ہے ،مسلم لیگ ن کے ہر دور حکومت میں وزیر رہے ، سا بقہ دور حکومت میں بھی وفاقی وزیر ریلوے تھے ، ہو نے والے الیکشن میں اپنے آ بائی ھلقہ سے عمران خان سے ہار گئے ۔ لیکن بعد میں عمران خان کے نششت چھوڑنے پر دوباہ ضمنی الیکشن لڑا اور پی ٹی آ ئی کے حکو متی امیدوار کے مقابلہ میں ممبر قو می اسمبلی منتخب ہو گئے اور کئی مہینوں سے خواجہ بردران پیراگون سکینڈل میں نیب کے زیر حراست ہیں

سعد رفیق کے والد خواجہ رفیق شہید میدان سیاست اور سماجی خدمات کے حوالے سے ایک بڑا نام ہے گو ان کا تعلق ایک مڈل کلاس فیملی سے تھا لیکن حق گو ئی بے باکی میں اپنے وقت کے شہہ سوار تھے

خواجہ رفیق شہید ہمیشہ سر مایہ داروں ، استحصالی جا گیرداروں اور استبدادی آمرانہ حکو متوں کے خلاف سینہ سپر رہے ، خواجہ رفیق شہید نے نے ہمیشہ بنیادی آزادیوں اور عوامی جمہوری حقوق کے لئے آواز بلند کی ۔

1972 کے پی پی پی دور حکومت میں ڈیرہ غازیخان میں ڈاکٹر نذیر شہید کے قتل کے بعد لا ہور خواجہ رفیق شہید کی شہادت بڑا سیاسی قتل تھا ، خواجہ رفیق شہید کو حکومت مخالف جلوس میں گو لی ماری گئی ۔ خواجہ رفیق شہید کے قتل کی ایف آ ئی آرملک غلام مصطفی کھر ، میاں افتخار تاری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج کی گئی لیکن گواہوں کے منحرف ہو جانے کے سبب سبھی نامزد ملزمان بری ہو گئے ۔

والد کی شہادت کے وقت سعد رفیق سات سال کے تھے ۔ غم سے نڈھال والدہ بیگم فرحت رفیق نے کہا کہ وہ کیس کی پیروی نہیں کر سکتیں میں اپنے شو ہر کا مقدمہ اللہ کی عدالت میں دا ئر کر تی ہوں ۔ اللہ ہی بڑا منصف ہے اور وہی مجھے اور میرے معصوم بچوں کو انصاف دے گا ۔ بیگم فرحت رفیق نے انتہائی صبر اور عزم سے اپنے بچوں کی تر بیت کی اور یہ اسی عظیم ماں کی تر بیت کا ثمر ہے کہ آج خواجہ رفیق شہید کے دونوں بیٹے لا ہور کی پہچان ہیں ، سعد رفیق سے سیاسی و نظریاتی اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن وطن سے محبت خواجہ رفیق شہید کے بیٹوں کے لہو میں شا مل ہے اور ان سے یہ اعزاز کو ئی نہیں چھین سکتا

انجم صحرائی
Tags: adariya by anjum sehrai
Previous Post

نوازشریف سے جان چھڑانے کے پیچھے کہانی کیا ہے ;خضرکلاسرا

Next Post

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

Next Post
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءخواجہ سعد رفیق جو کئی مہینوں سے اپنے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے ساتھ "اسیر نیب "بنے ہو ئے ہیں تین دن کی پیرول رہائی ملنے کے بعد اپنی خوشدامن کے انتقال پر لیہ آ ئے ، اور مرحومہ کی نمازہ جنازہ سمیت قل خوانی اور دیگر تعزیتی رسومات میں شرکت کی ۔ یاد رہے کہ سعد رفیق کی دو سری بیوی  معروف ٹی وی اینکر حرا شفق کا تعلق لیہ کے معروف سمرا خاندان سے ہے ۔ حرا شفق کے ولد مہر بہاول بخش سمرا ریٹائرڈ ایئر فورس آ فیسر ہیں اور لیہ کے پہلے ریٹائرڈ میجر جنرل طارق عزیز مرانی کے بچپن کے دوست اور سکول فیلو ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق اپنی خوشدامن کی تعزیت کے لئے لیہ آئے تو ان کا سہہ روزہ قیام مرانی ہاءوس میں ہی رہا ۔ ساس کی وفات پر تعزیت کرنے والی سبھی سیاسی و سماجی اور دیگر شخصیات نے مرانی ہاءوس میں ہی سعد رفیق سے تعزیت کے لئے ملاقات کی ۔ لیہ قیام کے دوران سعد رفیق نے میڈیا گفتگو سے احتراز کیا اس لئے مقامی میڈیا کی تگ و دو کے با وجود کو ئی سیاسی خبر نہ بن سکی ۔ سعد رفیق مسلم لیگ ن کے بڑے متحرک اور فعال رہنماء ہیں ، سعد رفیق کا شمار شریف فیملی کے انتہائی با اعتماد سا تھیوں میں ہو تا ہے ،مسلم لیگ ن کے ہر دور حکومت میں وزیر رہے ، سا بقہ دور حکومت میں بھی وفاقی وزیر ریلوے تھے ، ہو نے والے الیکشن میں اپنے آ بائی ھلقہ سے عمران خان سے ہار گئے ۔ لیکن بعد میں عمران خان کے نششت چھوڑنے پر دوباہ ضمنی الیکشن لڑا اور پی ٹی آ ئی کے حکو متی امیدوار کے مقابلہ میں ممبر قو می اسمبلی منتخب ہو گئے اور کئی مہینوں سے خواجہ بردران پیراگون سکینڈل میں نیب کے زیر حراست ہیں سعد رفیق کے والد خواجہ رفیق شہید میدان سیاست اور سماجی خدمات کے حوالے سے ایک بڑا نام ہے گو ان کا تعلق ایک مڈل کلاس فیملی سے تھا لیکن حق گو ئی بے باکی میں اپنے وقت کے شہہ سوار تھے خواجہ رفیق شہید ہمیشہ سر مایہ داروں ، استحصالی جا گیرداروں اور استبدادی آمرانہ حکو متوں کے خلاف سینہ سپر رہے ، خواجہ رفیق شہید نے نے ہمیشہ بنیادی آزادیوں اور عوامی جمہوری حقوق کے لئے آواز بلند کی ۔ 1972 کے پی پی پی دور حکومت میں ڈیرہ غازیخان میں ڈاکٹر نذیر شہید کے قتل کے بعد لا ہور خواجہ رفیق شہید کی شہادت بڑا سیاسی قتل تھا ، خواجہ رفیق شہید کو حکومت مخالف جلوس میں گو لی ماری گئی ۔ خواجہ رفیق شہید کے قتل کی ایف آ ئی آرملک غلام مصطفی کھر ، میاں افتخار تاری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج کی گئی لیکن گواہوں کے منحرف ہو جانے کے سبب سبھی نامزد ملزمان بری ہو گئے ۔ والد کی شہادت کے وقت سعد رفیق سات سال کے تھے ۔ غم سے نڈھال والدہ بیگم فرحت رفیق نے کہا کہ وہ کیس کی پیروی نہیں کر سکتیں میں اپنے شو ہر کا مقدمہ اللہ کی عدالت میں دا ئر کر تی ہوں ۔ اللہ ہی بڑا منصف ہے اور وہی مجھے اور میرے معصوم بچوں کو انصاف دے گا ۔ بیگم فرحت رفیق نے انتہائی صبر اور عزم سے اپنے بچوں کی تر بیت کی اور یہ اسی عظیم ماں کی تر بیت کا ثمر ہے کہ آج خواجہ رفیق شہید کے دونوں بیٹے لا ہور کی پہچان ہیں ، سعد رفیق سے سیاسی و نظریاتی اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن وطن سے محبت خواجہ رفیق شہید کے بیٹوں کے لہو میں شا مل ہے اور ان سے یہ اعزاز کو ئی نہیں چھین سکتا
انجم صحرائی
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.