راجن پور (صبح پا کستان)جامعہ شیخ درخواستی ڈیرہ روڈ راجن پور میں جمعیت علماء اسلام س کے مرکزی نائب امیر شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی کی آمد علماء کرام نے کارکنان سے خطاب کیا ۔ جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے امیر مفتی محمد اسعد درخواستی ، جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ترجمان مولانا عبدالصمد درخواستی جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری قاری عتیق الرحمن ارشد مولانا رحمت الرحمن درخواستی مفتی محمد مشتاق مولانا عبدالحی عابد مولانا زکریا مزاری سید توقیر شاہ مولانا ابوبکر درخواستی ، محمد یسین سومرہ ، مولانا عمر مزاری نے خطاب کیا تقریب میں بھارت کے خلاف بروقت کاروائی پر افواج پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگوائے شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے اپنے خطاب میں کہا کہا وطن عزیز کے دفاع کے لئیے مدارس کے علماء و طلبا اساتذہ دینی جماعتیں شانہ بشانہ ہوں گے ملکی سلامتی کے لئیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس کے خلاف بلاجواز پابندیاں ختم کر کے مشکلات دور کرے ملک کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کے لئیے عملی اقدامات کئیے جائیں اور سیکولرازم کا راستہ روکا جائے جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے امیر مفتی محمد اسعد درخواستی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری قاری عتیق الرحمن ارشد نے کہا کہ غیرت مند اور بہادر قو میں حملہ کرنے والوں کے جواب یونہی دیا کرتی ہیں جے یو آئی س کا ہر کارکن وطن عزیز کے دفاع کے لئیے اپنی مسلح افواج کی پشت پر کھڑا ہے ہم اپنے ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لئیے ہمہ وقت تیار کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم قائد جمعیت مولانا حامد الحق حقانی جرنیل جمعیت مولانا عبدالرءوف فاروقی شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی کے حکم پر 27 اکتوبر بروز اتوار کو ہر ضلعی تحصیل ہیڈ کوارٹر پر کشمیریوں سے اظہار یکجتی کے لئیے یوم سیاہ سیمینار ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔