چوک اعظم (عمر شا کر سے ) ایم ایم روڈ پر اندرون شھر گڑھے شھری سراپا اجتجاج ہنگامی طور پر گڑھوں کی مرمت کرنے کا مطالبہ اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق ایم ایم روڈ پر چوک منڈا اور فتح پور میں ٹول پلازوں پر ٹیکس لیا جاتا ہے مگر چوک اعظم اندرون شھر ڈاکٹر اللہ بخش ڈونہ سٹرہٹ کے سامنے ایم ایم روڈ پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں جھاں آئے روز حادثات کی وجہ سے گاڑیوں کا نقصان ہو رہا ہے عوامی سماجی کاروباری تنظیموں نے پینا فلیکس لگوا کر اجتجاج شروع کیا ہوا ہے وفاقی وزیر مواصلات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈپٹی کمشنر لیہ اور ایکسین ھائی وے سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی سے شاہراہ ریشم تک پاکستان کی مصروف ترین شاہراہ پر گڑھوں کی مرمت ہنگامی طور کی جائے تاکہ آئے روز ہونے والے حادثات کی کمی ہو سکے اور ہونے والے نا قابل جسمانی اور فناشلی اخراجات میں کمی ہو سکے