ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان ) سیاسی رہنما لیاقت علی قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم نوابزادہ خان لیاقت علی خان کے جذبے ، جرات اور ہمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہیں ہم سے بچھڑے 68سال گذر چکے ہیں 16اکتوبر 1951کو لاکھوں کے ہجوم سے خطاب کے دوران فائر مار کر شہید کر دیا گیا انہوں نے محمد علی جناح بانی پاکستان کے ساتھ ملکر قوم کو متحد رکھنے کے لیے دن رات جدوجہد کی اور دشمن عناصر کو شائد مسلمانوں کو اسطرح سے نوابزادہ لیاقت علی خان کا متحد رکھنا پسند نہ آیا یہ بات انہوں نے نوابزادہ خان لیاقت علی خان کی 68ویں برسی کے موقع پر تعزیتی اجلاس کے دوران کہی اس موقع پر نزاکت علی ، محمد فیاض ، محمد حرم ، اکبر علی ، محمد حمزہ ، شایان شوکت ، محمد قاسم و دیگر بھی موجود تھے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی ۔