• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

نواز شریف کا شہباز شریف کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا

webmaster by webmaster
اکتوبر 14, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
نواز شریف کا شہباز شریف کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا

پشاور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق شہباز شریف کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا جس میں نواز شریف نے کہا ہے کہ جامع پروگروام ترتیب دے کر آزادی مارچ کو کامیاب بنایا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کی قیادت میں لیگی وفد نے پشاور میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور نواز شریف کا لکھا گیا خط مولانا فضل الرحمان تک پہنچا دیا۔

خط میں نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت دی ہے کہ آزادی مارچ میں شرکت کے لیے جامع پروگرام ترتیب دے کر اس کا باقاعدہ اعلان کریں، ذمہ داری باصلاحیت اور دلیر لوگوں کو دیں، لیگی رہنماؤں، کارکنوں اور ساتھیوں کے نام میرا پیغام ہے کہ اس احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنائیں۔
نواز شریف نے لکھا کہ بات اگر قومی غیرت، جمہوریت کی بقا، خود داری اور عزت نفس تک آ پہنچے تو جرأت اور بہادری کے ساتھ اس کے دفاع میں اٹھ کھڑے ہوں، یہ کھڑے ہونے کا وقت ہے، ہر مصلحت کو ایک طرف رکھ کر اپنا حق منوانے کا وقت ہے، عزت بحال کرنے کا وقت ہے۔’ اکبر نے سنا ہے اہل غیرت سے، یہی جینا اگر ذلت سے ہو تو مرنا اچھا’۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے مولانا کو نواز شریف کا خط پہنچایا ہے، نواز شریف نے اظہار کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے مستعفی ہونے کی تجویز ماننی چاہیے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کے معاملے پر اسلامی ممالک کا اجلاس بھی نہیں بلا سکے اور وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے خارجہ پالیسی کا استعمال نہیں کیا۔

پاکستان کا ایٹمی اثاثہ آج کمزور نظر آتا ہے، فضل الرحمان

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی اثاثہ آج کمزور نظر آتا ہے، حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو بیچا ہے جب کہ ملک کے اندر کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، حکومت سے نجات کے لیے حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایٹمی اثاثے کو خطرہ ہے، مغربی دنیا چاہتی ہے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کیا جائے، حکومت کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ ہمیں دھمکیوں اور نیب کے ذریعے ڈرایا جاتا ہے، ملین مارچ کے حوالے سے ایک سال قوم کو بیدار کیا ہے، 27 اکتوبر کو کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی منائیں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے وہ استعفی دے کر گھر چلی جائے ورنہ ہم نے چلتا کر دینا ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کیا ہے، سیاسی جماعتوں کی تجاویز سامنے آ رہی ہیں، جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کیا ہے۔

Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد رمضان خالد جوئیہ کی ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد

Next Post

لیہ ۔ چار ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والا مدر اینڈ چائلڈ کیئرہسپتال سٹیٹ آف دی آرٹ کا نمونہ ہو گا ۔ سید رفاقت علی گیلانی

Next Post
لیہ ۔ چار ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والا مدر اینڈ چائلڈ کیئرہسپتال سٹیٹ آف دی آرٹ کا نمونہ ہو گا ۔ سید رفاقت علی گیلانی

لیہ ۔ چار ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والا مدر اینڈ چائلڈ کیئرہسپتال سٹیٹ آف دی آرٹ کا نمونہ ہو گا ۔ سید رفاقت علی گیلانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
پشاور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق شہباز شریف کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا جس میں نواز شریف نے کہا ہے کہ جامع پروگروام ترتیب دے کر آزادی مارچ کو کامیاب بنایا جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کی قیادت میں لیگی وفد نے پشاور میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور نواز شریف کا لکھا گیا خط مولانا فضل الرحمان تک پہنچا دیا۔ خط میں نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت دی ہے کہ آزادی مارچ میں شرکت کے لیے جامع پروگرام ترتیب دے کر اس کا باقاعدہ اعلان کریں، ذمہ داری باصلاحیت اور دلیر لوگوں کو دیں، لیگی رہنماؤں، کارکنوں اور ساتھیوں کے نام میرا پیغام ہے کہ اس احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ نواز شریف نے لکھا کہ بات اگر قومی غیرت، جمہوریت کی بقا، خود داری اور عزت نفس تک آ پہنچے تو جرأت اور بہادری کے ساتھ اس کے دفاع میں اٹھ کھڑے ہوں، یہ کھڑے ہونے کا وقت ہے، ہر مصلحت کو ایک طرف رکھ کر اپنا حق منوانے کا وقت ہے، عزت بحال کرنے کا وقت ہے۔’ اکبر نے سنا ہے اہل غیرت سے، یہی جینا اگر ذلت سے ہو تو مرنا اچھا’۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے مولانا کو نواز شریف کا خط پہنچایا ہے، نواز شریف نے اظہار کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے مستعفی ہونے کی تجویز ماننی چاہیے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کے معاملے پر اسلامی ممالک کا اجلاس بھی نہیں بلا سکے اور وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے خارجہ پالیسی کا استعمال نہیں کیا۔ پاکستان کا ایٹمی اثاثہ آج کمزور نظر آتا ہے، فضل الرحمان اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی اثاثہ آج کمزور نظر آتا ہے، حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو بیچا ہے جب کہ ملک کے اندر کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، حکومت سے نجات کے لیے حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایٹمی اثاثے کو خطرہ ہے، مغربی دنیا چاہتی ہے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کیا جائے، حکومت کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ ہمیں دھمکیوں اور نیب کے ذریعے ڈرایا جاتا ہے، ملین مارچ کے حوالے سے ایک سال قوم کو بیدار کیا ہے، 27 اکتوبر کو کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی منائیں گے۔ جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے وہ استعفی دے کر گھر چلی جائے ورنہ ہم نے چلتا کر دینا ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کیا ہے، سیاسی جماعتوں کی تجاویز سامنے آ رہی ہیں، جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کیا ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.