لاہور ۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ختم۔ پی ایم چیمبر میں ہونے والی ملاقات تقریبا سوا گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز بھی شریک تھے۔
وزیر اعظم نے پولیس ریفارمز پر پنجاب حکومت سے آٹھ روز تک تجاویز طلب کی ہیں۔
وزیر اعظم نے پولیس ریفارمز پر پنجاب حکومت سے آٹھ روز تک تجاویز طلب کی ہیں۔ دوسری جانب ملاقات میں پنجاب کابینہ میں رد و بدل پر بھی بات ہوئی ہے۔ اہم وزرا کی چھٹی کا امکان ہے وزیر اعظم نے بھی گرین سگنل دے دیا ہے۔ کون ہوگا فارغ؟ کس کو کابینہ کا ٹکٹ ملے گا اس پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
Source:
لاہور نیوز