لیہ( صبح پا کستان ) کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی ظلم و ستم کا خاتمہ پاکستانی عوام کی بھرپور تائیدو حمایت سے ممکن ہوگاجس کے لیے قوم اُٹھ کھڑی ہوئی ہے اور وزیر اعظم پاکستان کے ہاتھ مضبوط کررہے ہیں جو بلا آخرکشمیریوں کوآزادی دلائے گی ۔ یہ بات مقررین نے یوم سیاہ کے موقع پر ٹی ڈی اے چوک پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ مقررین میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید ،ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ ،پی ٹی آئی رہنماسجن خان تنگوانی،درِیزدانی خان،سی ای او تعلیم محمود حسین ملک شامل تھے ۔ احتجاجی اجتماع کا سلوگن ’’آءومقبوضہ کشمیرکے معصوم بچوں کو بچائیں ‘‘تھا ۔ اجتماع میں ایم پی اے محمدطاہر رندھاوا،ملک اویس احمدجکھڑ ،سرکاری افسران،اساتذہ کرام،طلبہ ،میڈیانمائندگان اور عام شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ شرکاء نے بینررز و پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جن پر معصوم کشمیریوں بچوں پر ظلم کے خلاف نعرئے درج تھے اور بچوں کی کثیر تعداد نے کشمیری پرچم اُٹھاے ہوئے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس احتجاجی اجتماع میں بچوں کی کثیر تعداد میں شرکت بھارتی ظلم کے شکار کشمیری بچوں سے اظہار یکجہتی کا عملی اظہار ہے اور اب دنیابھر میں پاکستانی عوام کی کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدوجہدکی حمایت کا چرچا عام ہورہا ہے جس سے دنیا بھر کی اقوام متوجہ ہوئی ہیں ۔ انہوں نے ضلع لیہ کی عوام کو خراج تحسین پیش کیا جو مسلسل آٹھویں احتجاجی اجتماع میں شرکت کے ذریعے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروا رہی ہے ۔