ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان شہر میں سیوریج کا مستقل حل تلاش کرنے کے لئے تین بڑے شہروں کی واسا ٹیم نے چیف انجینئر ساوَتھ پنجاب پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سربراہی میں کام کرنا شروع کر دیا ہے ڈیرہ غازیخان شہر کی 17 یونین کونسلز کو تین سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے سرکٹ ہاوس ڈیرہ غازی خان میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ساوَتھ پنجاب شاہد اظہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے احکامات پر ڈیرہ غازیخان شہر کے سیوریج کا مستقل حل نکالا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی سیوریج لائن دو سو کلومیٹر طویل ہے، گیارہ ڈسپوزل ورکس کام کر رہے ہیں ٹیم تمام مراحل کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے ٹیم تئیس ستمبر تک کام کرکے سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی ;252;
ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء نے کہا کہ ملتان، لاہور اور فیصل آباد واسا کے ماہرین کو یہاں بلانے کا مقصد ڈیرہ غازیخان شہر کے سیوریج کا شارٹ، مڈ اور مستقل حل تلاش کرنا ہے ٹیم نے کام کرنا شروع کر دیا ہے انہوں نے کہا کے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے ڈیرہ غازیخان شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسئلہ کے حل کے لیے دو ماہ کے لیے مطلوبہ افرادی قوت بھرتی کرنے کی اجازت دے دی ہے میونسپل کارپوریشن کے گھوسٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے اور تمام ملازمین کو فیلڈ میں پابند کردیا گیا ہے اس موقع پر ایس ای وسیم احمد باجوہ،سابق ایم ڈی واسا لاہور عبدالقدیر،ڈائریکٹر واسا ملتان مشتاق خان،ڈائریکٹر واسا فیصل آباد عدنان گل،کنسلٹنٹ محمد سلمان،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر موجود تھے