ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے تعلیمی معیار بہتر نہ ہونے پر متعلقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔ اس بات کافیصلہ انہوں نے تعلیمی اداروں کے معائنہ کے دوران طلبہ سے نصابی سوالات کے بعد کیاکمشنر نے گورنمنٹ ایم سی گرلز ماڈل پرائمری سکول نمبر ون اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ولائے والا کا اچانک معائنہ کیا انہوں نے تعلیمی اداروں میں صفائی،شجرکاری اور نظام تعلیم کی بہتری کے احکامات جاری کیے ۔ کمشنر نے طلباء وطالبات سے نصابی اور عام معلومات کے سوالات کئے اور معیار تعلیم بہتر نہ پائے جانے پر سخت مایوسی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایات جاری کیں کی تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ علم دیا جائے ۔ رٹا سسٹم کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









