• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

مودی! ایمان والا آدمی ڈرتا نہیں، کشمیریوں پر جتنا مرضی ظلم کر لو، کامیابی نہیں ملے گی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کو مایوس نہیں کروں گا: وزیراعظم عمران خان

webmaster by webmaster
ستمبر 13, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
مودی! ایمان والا آدمی ڈرتا نہیں، کشمیریوں پر جتنا مرضی ظلم کر لو، کامیابی نہیں ملے گی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کو مایوس نہیں کروں گا: وزیراعظم عمران خان

PAKISTAN-INDIA-KASHMIR-UNREST

مظفر آباد . وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کشمیر کا سفیر بننے کا فیصلہ کیا اور ہر جگہ کشمیریوںکیلئے آواز بلند کی، اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے جا رہا ہوں، انشاءاللہ وہاں بھی اپنے کشمیری بھائیوں کو مایوس نہیں کروں گا۔ مودی! کان کھول کر سن لو، ایمان والا آدمی ڈرتا نہیں، اگر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ میں نے کشمیر کا دنیا میں سفیر بننے کا فیصلہ کیا کیونکہ میں پاکستانی، مسلمان اور انسان ہوں اور کشمیر کا مسئلہ اس وقت انسانیت کا مسئلہ ہے۔ 40 دنوں سے ہمارے کشمیری بھائی، بہنیں، بزرگ، بچے، کرفیو کے نیچے ہیں اور میں آج خاص طور پر نریندر مودی آپ کو یہاں سے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ صرف بزدل لوگ اور بزدل انسان ہی انسانوں پر ایسا ظلم کرتا ہے جو آج کشمیریوں پر ہندوستان کی نو لاکھ کر رہی ہے۔ جس میں انسانیت ہوتی ہے وہ کبھی یہ نہیں کر سکتا، ایک دلیر انسان کبھی عورتوں اور بچوں پر ظلم نہیں کر سکتا، نریندر مودی اور اس کی انتہاءپسند جماعت آر ایس ایس آج کشمیر میں جو کچھ کر رہی ہے، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ جتنا مرضی ظلم کر لیں، آپ کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ کشمیر کی عوام، بچے، خواتین اور نوجوانوں کے اندر موت کا خوف ختم ہو چکا ہے اس لئے آپ انہیں شکست نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو پتہ ہونا چاہئے نریندر مودی آر ایس ایس کا بچپن کا ممبر ہے اور یہ وہ جماعت ہے جس کے اندر مسلمانوں کی نفرت بھری ہوئی ہے۔ آج سے سو سال پہلے جو جماعت بنی تھی، اس کے صرف دو مقصد تھے کہ ہندوستان صرف ہندوﺅں کیلئے ہے اور مسلمانوں کو یہاں سے نکالنا ہے۔ ان میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اس لئے بھری ہوئی ہے کہ یہ سمجھتے ہیں اگر مسلمانوں کی صدیوں سے ہندوستان پر حکومت نہ ہوتی تو ہندوستان کتنی بڑی سپر پاور بن چکی ہوتی۔ یہ مسلمانوں کو اس حکمرانی کا سبق سکھانا چاہتے تھے لیکن میں آج نریندری مودی اور ہندوستان کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر جاﺅں گا اور دنیا کو آر ایس ایس کی اصلیت بتاﺅں گا۔ جس طرح ہٹلر اور نازی پارٹی نے جرمنی میں اقلیتوں پر ظلم کیا، جس طرح انہوں نے انسانوں کا قتل عام کیا، یہ بھی اس راستے پر چل رہے ہیں، آر ایس ایس کے بانی ہٹلر اور مرسلینی کو رول ماڈل مانتے تھے اور وہ بھی چاہتے تھے کہ مسلمانوں کو ہندوستان سے نکالا جائے۔ آج کشمیر میں آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کے مطابق سب کچھ ہو رہا ہے لیکن اس کا بہت بڑا نقصان ہندوستان کو ہو گا کیونکہ ہندوستان میں اعتدال پسند، پڑھے لکھے اور روشن خیال لوگوں کیلئے وہ ہندوستان بننے جا رہا ہے جو نہ نہرو چاہتا تھا اور نہ گاندھی چاہتا تھا بلکہ اسی آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی نے ہی گاندھی کا قتل کیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کشمیر بین الاقوامی مسئلہ بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں 50 سال کے بعد کشمیر ایشو پر بات ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ یورپی یونین نے پہلی دفعہ کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے مطابق حل ہونا چاہئے جس کا مطلب ہے کہ کشمیریوں کو ریفرنڈم کا حق ملے اور وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں 58 ملکوں نے پاکستان کی تائید کی کہ کشمیر پر ظلم ہو رہا ہے اور وہاں سے کرفیو اٹھایا جائے، اس کے علاوہ اسلامک ممالک کی کانفرنس میں بھی کہا گیا کہ ہندوستان کرفیو اٹھائے، برطانیہ کے 40 سے 50 ایم پیز نے وہاں کی پارلیمینٹ میں کشمیر پر بات کی ہے اور سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ امریکہ کے اندر سینیٹرز نے صدر ٹرمپ کو خط لکھا ہے کہ آپ کشمیر کے معاملے پر مداخلت کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اگلے ہفتے میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جا رہا ہوں، اور انشاءاللہ پنے کشمیریوں کو مایوس نہیں کروں گا اور ان کیلئے کھڑا ہوں گا، آج تک کوئی بھی کشمیریوں کیلئے ایسے کھڑا نہیں ہوا جیسے میں کھڑا ہوں گا۔ بین الاقوامی میڈیا پر کشمیر کی بات کروں گا۔ میں ہندوستان کو بتانا چاہتا ہوں کہ جو کشمیریوں پر ہندوستان کی فوج ظلم کر رہی ہے اس سے انتہاءپسندی اٹھے گی کیونکہ جن لوگوں پر ظلم کر رہے ہیں وہ لوگ اس کیخلاف لڑیں گے، جب ظلم انتہاءپر پہنچ جاتا ہے تو ہر انسان آخر میں ذلت کی زندگی سے موت کو ترجیح دیتا ہے۔ یہ صرف کشمیر کے اندر نہیں بلکہ ہندوستان کے تقریباً بیس کروڑ مسلمانوں کو بھی انتہاءپسندی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ پوری دنیا کے سوا ارب مسلمان کشمیر کی طرف دیکھ رہے ہیں، ان میں سے بھی لوگ انتہاءکی طرف جائیں گے۔

ہندوستان نے بالاکوٹ پر بمباری کی اور پھر ان کے طیارے آئے تو ہم نے انہیں مار گرایا جس پر ہم اپنی فوج اور ائیر فورس کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم نے ان کا پائلٹ واپس کر دیا کیونکہ ہم ہندوستان کو کہہ رہے تھے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے بلکہ مذاکرات سے اپنے مسئلے حل کرنا چاہتے لیکن ہندوستان اور نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان ڈر گیا ہے اور ڈر کر پائلٹ واپس کر دیا ہے۔ مودی کان کھول کر سن لو! ایمان والا آدمی موت سے نہیں ڈرتا،اللہ قرآن میں کہتا ہے کہ جو لوگ ایمان لے آئے ان کا خوف دور کر دیا جاتا ہے، جب وہ موت سے نہیں ڈرتا تو اس میں کیا خوف ہے، مودی غلط فہمی میں نہ رہنا، ہم نے ڈر کر پائلٹ واپس نہیں کیا بلکہ اس لئے کیا کہ ہم امن چاہتے ہیں، لیکن اب میں آپ سب کے سامنے کہنا چاہتا ہوں کہ جو کشمیر میں کر رہے ہیں، اس کا ردعمل آئے گا اور جب کرفیو ہٹے گا تو کشمیر کے لوگ کھڑے ہوں گے ا

Tags: National News
Previous Post

گمشدہ جگنو … عفت بھٹی

Next Post

ڈیرہ غازیخان ، نئے بلدیاتی نظام میں ضلع کو نسلوں کی جگہ تحصیل کو نسلیں کام کریں گی ۔ سیکریٹری لوکل گورنٹمنٹ بورڈ پنجاب

Next Post
ڈیرہ غازیخان ، نئے بلدیاتی نظام میں ضلع کو نسلوں کی جگہ تحصیل کو نسلیں کام کریں گی ۔ سیکریٹری لوکل گورنٹمنٹ  بورڈ پنجاب

ڈیرہ غازیخان ، نئے بلدیاتی نظام میں ضلع کو نسلوں کی جگہ تحصیل کو نسلیں کام کریں گی ۔ سیکریٹری لوکل گورنٹمنٹ بورڈ پنجاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
مظفر آباد . وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کشمیر کا سفیر بننے کا فیصلہ کیا اور ہر جگہ کشمیریوںکیلئے آواز بلند کی، اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے جا رہا ہوں، انشاءاللہ وہاں بھی اپنے کشمیری بھائیوں کو مایوس نہیں کروں گا۔ مودی! کان کھول کر سن لو، ایمان والا آدمی ڈرتا نہیں، اگر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ میں نے کشمیر کا دنیا میں سفیر بننے کا فیصلہ کیا کیونکہ میں پاکستانی، مسلمان اور انسان ہوں اور کشمیر کا مسئلہ اس وقت انسانیت کا مسئلہ ہے۔ 40 دنوں سے ہمارے کشمیری بھائی، بہنیں، بزرگ، بچے، کرفیو کے نیچے ہیں اور میں آج خاص طور پر نریندر مودی آپ کو یہاں سے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ صرف بزدل لوگ اور بزدل انسان ہی انسانوں پر ایسا ظلم کرتا ہے جو آج کشمیریوں پر ہندوستان کی نو لاکھ کر رہی ہے۔ جس میں انسانیت ہوتی ہے وہ کبھی یہ نہیں کر سکتا، ایک دلیر انسان کبھی عورتوں اور بچوں پر ظلم نہیں کر سکتا، نریندر مودی اور اس کی انتہاءپسند جماعت آر ایس ایس آج کشمیر میں جو کچھ کر رہی ہے، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ جتنا مرضی ظلم کر لیں، آپ کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ کشمیر کی عوام، بچے، خواتین اور نوجوانوں کے اندر موت کا خوف ختم ہو چکا ہے اس لئے آپ انہیں شکست نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو پتہ ہونا چاہئے نریندر مودی آر ایس ایس کا بچپن کا ممبر ہے اور یہ وہ جماعت ہے جس کے اندر مسلمانوں کی نفرت بھری ہوئی ہے۔ آج سے سو سال پہلے جو جماعت بنی تھی، اس کے صرف دو مقصد تھے کہ ہندوستان صرف ہندوﺅں کیلئے ہے اور مسلمانوں کو یہاں سے نکالنا ہے۔ ان میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اس لئے بھری ہوئی ہے کہ یہ سمجھتے ہیں اگر مسلمانوں کی صدیوں سے ہندوستان پر حکومت نہ ہوتی تو ہندوستان کتنی بڑی سپر پاور بن چکی ہوتی۔ یہ مسلمانوں کو اس حکمرانی کا سبق سکھانا چاہتے تھے لیکن میں آج نریندری مودی اور ہندوستان کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر جاﺅں گا اور دنیا کو آر ایس ایس کی اصلیت بتاﺅں گا۔ جس طرح ہٹلر اور نازی پارٹی نے جرمنی میں اقلیتوں پر ظلم کیا، جس طرح انہوں نے انسانوں کا قتل عام کیا، یہ بھی اس راستے پر چل رہے ہیں، آر ایس ایس کے بانی ہٹلر اور مرسلینی کو رول ماڈل مانتے تھے اور وہ بھی چاہتے تھے کہ مسلمانوں کو ہندوستان سے نکالا جائے۔ آج کشمیر میں آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کے مطابق سب کچھ ہو رہا ہے لیکن اس کا بہت بڑا نقصان ہندوستان کو ہو گا کیونکہ ہندوستان میں اعتدال پسند، پڑھے لکھے اور روشن خیال لوگوں کیلئے وہ ہندوستان بننے جا رہا ہے جو نہ نہرو چاہتا تھا اور نہ گاندھی چاہتا تھا بلکہ اسی آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی نے ہی گاندھی کا قتل کیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج کشمیر بین الاقوامی مسئلہ بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں 50 سال کے بعد کشمیر ایشو پر بات ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ یورپی یونین نے پہلی دفعہ کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے مطابق حل ہونا چاہئے جس کا مطلب ہے کہ کشمیریوں کو ریفرنڈم کا حق ملے اور وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں 58 ملکوں نے پاکستان کی تائید کی کہ کشمیر پر ظلم ہو رہا ہے اور وہاں سے کرفیو اٹھایا جائے، اس کے علاوہ اسلامک ممالک کی کانفرنس میں بھی کہا گیا کہ ہندوستان کرفیو اٹھائے، برطانیہ کے 40 سے 50 ایم پیز نے وہاں کی پارلیمینٹ میں کشمیر پر بات کی ہے اور سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ امریکہ کے اندر سینیٹرز نے صدر ٹرمپ کو خط لکھا ہے کہ آپ کشمیر کے معاملے پر مداخلت کریں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اگلے ہفتے میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جا رہا ہوں، اور انشاءاللہ پنے کشمیریوں کو مایوس نہیں کروں گا اور ان کیلئے کھڑا ہوں گا، آج تک کوئی بھی کشمیریوں کیلئے ایسے کھڑا نہیں ہوا جیسے میں کھڑا ہوں گا۔ بین الاقوامی میڈیا پر کشمیر کی بات کروں گا۔ میں ہندوستان کو بتانا چاہتا ہوں کہ جو کشمیریوں پر ہندوستان کی فوج ظلم کر رہی ہے اس سے انتہاءپسندی اٹھے گی کیونکہ جن لوگوں پر ظلم کر رہے ہیں وہ لوگ اس کیخلاف لڑیں گے، جب ظلم انتہاءپر پہنچ جاتا ہے تو ہر انسان آخر میں ذلت کی زندگی سے موت کو ترجیح دیتا ہے۔ یہ صرف کشمیر کے اندر نہیں بلکہ ہندوستان کے تقریباً بیس کروڑ مسلمانوں کو بھی انتہاءپسندی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ پوری دنیا کے سوا ارب مسلمان کشمیر کی طرف دیکھ رہے ہیں، ان میں سے بھی لوگ انتہاءکی طرف جائیں گے۔ ہندوستان نے بالاکوٹ پر بمباری کی اور پھر ان کے طیارے آئے تو ہم نے انہیں مار گرایا جس پر ہم اپنی فوج اور ائیر فورس کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم نے ان کا پائلٹ واپس کر دیا کیونکہ ہم ہندوستان کو کہہ رہے تھے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے بلکہ مذاکرات سے اپنے مسئلے حل کرنا چاہتے لیکن ہندوستان اور نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان ڈر گیا ہے اور ڈر کر پائلٹ واپس کر دیا ہے۔ مودی کان کھول کر سن لو! ایمان والا آدمی موت سے نہیں ڈرتا،اللہ قرآن میں کہتا ہے کہ جو لوگ ایمان لے آئے ان کا خوف دور کر دیا جاتا ہے، جب وہ موت سے نہیں ڈرتا تو اس میں کیا خوف ہے، مودی غلط فہمی میں نہ رہنا، ہم نے ڈر کر پائلٹ واپس نہیں کیا بلکہ اس لئے کیا کہ ہم امن چاہتے ہیں، لیکن اب میں آپ سب کے سامنے کہنا چاہتا ہوں کہ جو کشمیر میں کر رہے ہیں، اس کا ردعمل آئے گا اور جب کرفیو ہٹے گا تو کشمیر کے لوگ کھڑے ہوں گے ا
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.